دعا اور کوشش
علی گھر جانے کے بجائے دوسری نوکری ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔
کم ڈگریوں کی وجہ سے یا تو صاف منع کر دیا جاتا یا پھر یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا کہ "سٹاف مکمل ہے، ہمیں ابھی ضرورت نہیں ہے۔”
علی مایوس ہو جاتا اور کہیں اور نوکری مانگنے چلا جاتا۔
وہ کسی صورت ہار نہیں مان سکتا تھا کیونکہ علی کے سامنے اس کی بہن کی زندگی اور ماں کی بیماری تھی۔
ان کی رپورٹس بھی کل آنے والی تھیں۔ بیماری کی اصل وجہ پتہ چل جائے گی اور اس کے مطابق علاج شروع کیا جائے گا۔
علی نے کل دوبارہ نوکری تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔
علی گھر پہنچا۔ ماں اور بہن کو سب بتا دیا اور یہ بھی کہا:
"میں اب دوسری نوکری کی تلاش میں ہوں۔ آپ بس دعا کریں۔”
نوکری کے چھوٹ جانے کی خبر سنتے ہی ماں کی طبیعت خراب ہونے لگی۔
علی نے ماں کو تسلی دیتے ہوئے کہا:
"آپ کیوں پریشان ہوتی ہیں؟ آپ کا بیٹا ابھی زندہ ہے۔ اور جب تک میں ہوں آپ کو کسی بھی چیز کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ بس میرے لیے دعا کرتی رہیں۔”
علی نے ماں کو ان کے کمرے تک چھوڑا اور پھر اپنے کمرے کی طرف چلا گیا۔
تھوڑی دیر بعد بہن نے سب کو رات کے کھانے کے لیے آواز دی پر کوئی نہیں آیا۔
بہن نے ماں کو کھانا ان کے کمرے میں دے دیا اور بھائی کو بھی اس کے کمرے میں ہی دے دیا۔
علی کی ماں نے نماز عشاء ادا کی۔ تمام لوگوں کے لیے دعا کرنے کے بعد اپنے بیٹے اور بیٹی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا:
"اے میرے پروردگار! تو ہم پر اپنا رحم فرما۔ میرے یتیم بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر طرح کی برائی سے محفوظ رکھ۔ تو جانتا ہے یتیم بچیوں کے لیے اچھے رشتے ملنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ میں چاہتی ہوں میری بیٹی کا رشتہ اچھے گھر میں ہو جائے۔ دو ماہ بعد اس کا نکاح ہے۔ تو اپنی رحمت سے سارا انتظام کر دینا۔ ہمارے گھر میں کمانے والے پر اپنا فضل و کرم کرنا۔ اسے اچھی نوکری جلد سے جلد عطا کر۔ ہمارے گھر کی تمام مشکلات کا خاتمہ کر دے۔ الٰہی آمین۔”
دوسری طرف علی کی بہن بھی نماز ادا کرنے کے بعد دعا کر رہی تھی:
"یا اللہ! میری ماں کو ہمیشہ سلامت رکھنا۔ ان کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا کر۔ بابا کے جانے کے بعد بہت مشکلوں سے پالا ہے ہمیں۔ ہماری ماں کو اب کوئی دکھ نہ دکھانا۔ میرے بھائی کو ابھی نوکری عطا کر۔ اس کی زندگی کی تمام مشکلیں آسان کر۔ تجھے تیری رحمت کا واسطہ۔ تجھے تیرے پیاروں کا واسطہ۔”
اور علی بھی پوری رات آنلائن نوکری ڈھونڈتا رہا۔ اس کو اس ٹینشن کی وجہ سے نیند نہیں آ رہی تھی کہ صبح اس کی ماں کی رپورٹس آنے والی تھیں۔ آخر کون سی بیماری ہے؟ علی کی ماں کو کیا ہو گیا ہے؟ اور اب آگے کیا ہو گا؟ علی کے ساتھ کوئی نوکری ملے گی بھی کہ نہیں؟
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں