ہم نے پاکستان کس لیے بنایا تھا؟
تحریر: مہرو تنویر
پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی گئی تھی۔ تاکہ ہم اپنے وطن میں اسلام کے مطابق زندگی گزاریں اور ہمارے اسلامی اور سماجی حقوق محفوظ رہیں۔ یہی ہم نے کتابوں میں پڑھا۔
آج ہم آزاد ملک میں رہ رہے ہیں لیکن ہم اسلام اور قانون پر عمل نہیں کر رہے۔ اسلام میں چوری، جھوٹ، ظلم، قتل اور الزام تراشی سے منع کیا گیا ہے۔ لیکن ہم نے صرف بورڈ کے امتحان کے لیے یہ پڑھا اور بھول گئے۔
اگر ہم خود عمل نہیں کریں گے تو اپنی نسلوں کو کیا سکھائیں گے؟
اگر ہماری اولاد ہم سے پوچھے کہ آپ نے ان باتوں پر عمل کیا تو ہمارے پاس کیا جواب ہوگا؟
میری گزارش ہے کہ اگر آپ اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرنا چاہتے ہیں تو پہلے خود اسلام اور قانون پر عمل کریں۔
کیونکہ بچے وہی سیکھتے ہیں جو ہم انہیں سکھاتے ہیں اور جو ہم انہیں دکھاتے ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ ہم کتابوں کے سبق کو صرف امتحان تک محدود نہ رکھیں۔ یہ سبق ساری زندگی عمل کرنے کے لیے ہیں۔
آئیں! اپنے ملک کو سنواریں اور اسے وہ پاکستان بنائیں جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں