پاک وطن سے الفت ہم کو

شاعر : مقبول ذکی مقبول ، بھکر

پاک وطن سے الفت ہم کو
جیسے ماں سے راحت ہم کو

ارض پاک دکھائے ہردم
اللّٰہ کی ہی قدرت ہم کو

سبزہلالی پرچم نے ہی
دی ہے سچ میں عظمت ہم کو

اونچا اس کا نام رکھیں گے
کم نہ ہوگی چاہت ہم کو

سچے جذبے ساتھ رہیں گے
اللّٰہ نے دی رحمت ہم کو

پاکستان کی بات نرالی
دیتا ہے بس ہمت ہم کو

ہے مقبول یہ پاک خزینہ
دی قرآن کی نعمت ہم کو

maqbool

مقبول ذکی مقبول

بھکر، پنجاب، پاکستان

تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

24مارچ ...تاریخ کے آئینے میں

جمعرات مارچ 24 , 2022
24مارچ ...تاریخ کے آئینے میں
24مارچ …تاریخ کے آئینے میں

مزید دلچسپ تحریریں