اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ) اعلی انتظامی صلاحیتوں کے حامل ملنسار خوش مزاج شخصیت کے مالک ڈیپٹی کمشنر کا تقرر ایک نعمت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار طارق محمود سابق ممبر جنرل اسمبلی سارک و صدر ایوان صنعت و تجارت نے نئے تعینات ہونے والے ڈیپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو سے ملاقات کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کیا انھوں نے کہا کہ نئے تعینات ھونے والے ڈیپٹی کمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے اس سے قبل وہ جہاں بھی تعینات رہے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کیا اور امید ھے کہ اٹک جیسے پسماندہ ضلع میں ان کی تعیناتی سے عوامی مسائل کے حل میں بہتری آئے گی

صحافی، کالم نگار، مصنف
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔