جب ان کا نعتیہ مجموعہ “ آپؐ سا کوئی نہیں “ زیر طبع تھا تو انہوں نے مجھ سے پس ورق لکھنے کی فرمائش کی جو میں نے بصد ادب پوری کی۔ میرے لیے اعزاز کا مقام ہے کہ مدحِ شاہِ اُمم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مجموعہ “ آپؐ سا کوئی نہیں” کے پس ورق پر ہمیشہ موجود رہوں۔

محترم آغا جہانگیر بُخاری صاحب گوناگوں صلاحیتوں کے حامل ہمہ جہت شخصیت ہیں اور بہت سے ایسے کام کر رہے ہیں جن کی افادیت آج سے زیادہ آنے والے زمانوں میں محسوس کی جائے گی، اٹک کے نام سے آغا صاحب نے ایک نئی ویب سائٹ بنائی ہے جس کا […]