آئندہ پورے ہفتے گرمی کی شدید لہریں متوقع

اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے) چیف سیکٹریری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ھے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پورے ہفتے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہریں متوقع ہیں۔ آئندہ ہفتہ کے دوران موسم کی شدت میں اضافے کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 7تا9ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ali afzal

آئندہ ہفتے پنجاب کےوسطی و جنوبی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔جنوبی و وسطی پنجاب میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8ڈگری بلند رہے گا۔گرمی کی شدت کے سبب آبی ذخائر،فصلوں اور باغات کو پانی کی ترسیل میں کمی جبکہ توانائی کی طلب میں مزیداضافے کے بھی امکانات ہیں۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کوموسم میں شدت کے سبب ہنگامی حالات۔ میں فوری امدادی کاروائیوں کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے مستعد ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ پانی اور بجلی کا بے جا استعمال نا کریں۔ آئندہ پورے ہفتے دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ وقت گھروں کے اندر گزاریں۔ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔نرم اور ہوا دار لباس کا انتخاب کریں۔گھروں سے نکلتے وقت چھتری اور پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔ سر،گردن اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں۔ خواتین چولہے کے سامنے کم سے کم وقت صرف کریں۔ اس پيغام سے زيادہ سے زيادہ لوگوں کو آگاہ کريں۔

letter
Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

ابتداۓ فکر سے منتہاۓ فکر تک

اتوار مئی 15 , 2022
بقول ایک دانشور کے شاعری وزن میں ہونی چاہئے؟ یہ کوئی اہم نہیں ، اہم یہ ہے کہ شاعری میں وزن ہونا چاہئے۔
ابتداۓ فکر سے منتہاۓ فکر تک

مزید دلچسپ تحریریں