پاکستان اور پاکستانی ثقافت

پاکستان اور پاکستانی ثقافت (کتاب)

ڈاکٹر عادل سعید قریشی سچے اور کھرے پاکستانی ہیں. یہ کتاب بھی اسی جذبے کے تحت لکھی گئی ہے جس میں انھوں نے پاکستان اور بالخصوص پاکستانیت کے دشمنوں کا قلع قمع کرنے کی کوشش کی ہے. پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد یہاں کی ثقافت کی حدود کا تعین آج تک نہیں ہو سکا. قائد کے آنکھ بند ہوتے ہی وہ خواب بکھر گیا جو اقبال نے دیکھا اور اسے شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے جان کے نذرانے پیش کیے. اسلام اور اسلامی نظریے (ثقافت) کو اس پاک سر زمین پر نافذ کرنے کی عملی کوششیں پچھتر سالوں میں نظر نہیں آتیں بلکہ آج کی نسل تو چودہ اگست جیسے مبارک دن کو ہنسی مذاق اور رنگ رلیوں کی نذر کر رہی ہے جو ہمارے لیے شرم کا مقام ہے. ایک ادیب تلوار لے کر گردنیں اڑانے سے رہا اور نہ ہی سیاسی چالبازیوں کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتا ہے. اس کے پاس قلم ہے جو اس کا کل اثاثہ ہے لہذا اس کی ذمہ داری ہے کہ کم از کم وہ اپنے قلم سے پاکستانی قومیت کے نقش اُجاگر کرے اور ہمیں مزید بکھرنے سے بچائے.

پاکستان اور پاکستانی ثقافت


ڈاکٹر عادل سعید قریشی صاحب نے اپنے تئیں یہ “حق قلم” ادا کر دیا ہے. یہ کتاب ہر پاکستانی کے لیے قیمتی تحفہ ہے. اس میں علم بھی ہے, معلومات بھی اور ہمارے جذبات کو جھنجھوڑنے والے اقوال زریں بھی…..

sarmad

سجاد حسین سرمد

مدیر سہ ماہی دھنک رنگ فتح جنگ

تبصرہ نگار | تحریریں

مدیر : سہ ماہی دھنک رنگ - فتح جنگ
لیکچرر اردو
کیڈٹ کالج مہمند

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

ڈاکٹر طارق محمود آکاش سے بات چیت

پیر جنوری 16 , 2023
ڈاکٹر طارق محمود آکاش صاحب کا تعلق علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کے شہر سیالکوٹ سے ہے ۔
ڈاکٹر طارق محمود آکاش سے بات چیت

مزید دلچسپ تحریریں