نسیم سحر کی خاکہ گردی

نسیم سحر کی خاکہ گردی

نسیم سحر کی خاکہ گردی

جناب نسیم سحر کی خاکہ نگاری, روایتی خاکہ کے برعکس اپنا الگ رنگ لیے ہوئے ہے جس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ہنوز اس صنف کے باضابطہ اصول مقرر نہیں ہوئے لہذا شخصیت کا تعارف کرانے کے لیے اجزائے ترکیبی کی ترتیب کو ملحوظ رکھنا ضروری نہیں نیز یہ خاکے شعوری طور پر نہیں لکھے گئے بلکہ اکثر تو کتابوں پر تبصروں کے حامل ہیں لیکن نسیم سحر نے کمال کرتے ہوئے ان میں صاحب کتاب کی شخصیت کو بھی زیر بحث لایا ہے یوں قاری بیک وقت مصنف اور اس کی تصنیف سے متعارف ہو جاتا ہے. خاکہ گردی میں مزاح بھی ہے اور معلومات بھی. اسلوب کی سادگی اور روانی بھی ہے اور پر مغز گفتگو بھی. انھوں نے بے باکی سے سچ بولا ہے لیکن یہ بے باکی کسی کی دل شکنی کا سبب نہیں بنتی. 2021ء میں دوسری بار چھپنے والی یہ کتاب خاکہ نگاری کی روایت کو نہ صرف وسعت عطا کرے گی بلکہ اس میں نئے امکانات کے در بھی روشن کرے گی.

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

سجاد حسین سرمد

مدیر : سہ ماہی دھنک رنگ - فتح جنگ لیکچرر اردو کیڈٹ کالج مہمند

Next Post

قرآن پاک کی بے حرمتی اور جرم ضعیفی کی سزا

منگل جولائی 4 , 2023
یہ واقعہ تعصب انگیز اور متعصبانہ کارروائی ہے جو مذہبی رواداری، باہمی احترام اور تہذیب و شائستگی کی اعلیٰ انسانی اقدار کے سراسر منافی ہے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی اور جرم ضعیفی کی سزا

مزید دلچسپ تحریریں