درگاہِ شاہ نینوا

تبصرہ: مقبول ذکی مقبول،منکیرہ(بھکر)

یہ سفرنامہ ءزیارات ِایران و عراق ہے ۔اس کے مصنف قمر عباس گل ہیں۔ ان کا تعلق شیرگڑھ ضلع بھکر سے ہے۔
اس کا انتساب
راہ ِکربلا کے پیادہ زائرین کے نام! ہے
یہ ایک مذہبی سفر نامہ ہے،جس کا قاری کو مطالعہ کرتے ہوئے خود کو سفر کربلا میں محسوس کرتا ہے،یہ سفرنامہ نگار کاکمال فن بھی ہے اور اللّٰہ پاک کی خاص عطا بھی ہے،قاری کی دلچسپی بڑھتی چلی جاتی ہے اور ایک ہی نشست میں پڑھ کر ہی سانس لیتا ہے۔

Dargah Shah E Nainwa
Dargah Shah E Nainwa


سفرنامہ کا آغاز 20جون 2019ء کو لاہور ایئرپورٹ سے ہوتا ہے،جہاں زیارات کی فضیلت وثواب سے آگاہ کیا گیا ہے
وہاں مقامات مقدسہ کے بارے خوبصورت انداز میں معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں اور شہر شہر کی تاریخ و ثقافت کے بارے میں کھل کر اظہار کیا گیا ہے۔
سفرنامہ نگار کا مطالعہ وسیع اور مشاہدہ عمیق ہے۔جس سے
ایمان کی تازگی اور روحانیت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔
کہیں بھی بوریت محسوس نہیں ہوتی مقامات مقدسہ کی رنگین تصویریں میں شائع کی گئی ہیں،
حدیث رسول ثقلین (ص)فرمان حضرت امام حسین علیہ السلام ذکر حسین علیہ السّلام فکر حسین علیہ السّلام اور عقیدت اس سفر نامہ میں جابجا خوبصورت انداز میں اپنی خوشبو بکھیرے ہوئے ہےجذبہ سچائی اور خلوص و محبت کی بات کی جائے تو ہر ہر سطر میں نظر آتی ہے،بیک ٹائیٹل پر ڈاکٹر شبیر اسد کی رائے ہے،
کتاب دیدہ زیب طباعت سے مزین ہے،136صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 400سو روپے ہے،
ملنے کا پتہ
مثال پبلشرز
امین پور بازار فیصل آباد
موبائل نمبر 03006668284

maqbool zaki

مقبول ذکی مقبول

بھکر

تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

One thought on “درگاہِ شاہ نینوا

Comments are closed.

Next Post

مولانا محمد حسین آزاد ۔۔۔ عمدہ نقاد،مورخ اور انشاپرداز

ہفتہ جنوری 22 , 2022
اردو ادب کے عناصر خمسہ میں سے ایک ، انشا پرداز، شاعر، ادیب، نقاد، مورخ اور استاد محمد حسین آزاد 5جون 1830 کو دہلی میں پیدا ہوئے
Mohhusainazad

مزید دلچسپ تحریریں