پاکستان رائیٹرز یونین مسقط میں تقرریاں

پاکستان رائیٹرز یونین مسقط میں تقرریاں

محمد علی فضل سلطنت آف عُمان چیپٹرکے صدر مقرر

سیّدزادہ شاندار علی شاہ بخاری نے جنرل سیکریتری کا منصب سنبھال لیا

مسقط سلطنت عمان (نمائندہ خصوصی)پاکستان رائیٹرز یونین نے جناب محمد علی فضل کو سلطنت آف عُمان چیپٹر کا صدر اور جناب سیّدزادہ شاندار علی شاہ بخاری کو بطور جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا ہے.

محمد علی فضل  شاندار بخاری

پاکستان رائیٹرز یونین نے سلطنت آف عُمان چیپٹر کیلئے پنجابی زبان کے ممتاز شاعر اور ” مٹی ہیٹھ تماشا ” کے خالق محمد علی فضل کو عبوری صدر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ محمد علی فضل 26 ستمبر سے اپنی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں اور نثر نگار سیّدزادہ شاندار علی شاہ بخاری کو عبوری جنرل سیکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ سیّد شاندار بخاری 2 اکتوبر سے اپنی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔
اس موقع پر محمد علی فضل اور شاندار بخاری نے پاکستان رائیٹرز یونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور خلوص نیت سے اس منصب پر پورا اترنے کا عزم بھی کیا۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

نتھ ، واگ تے مہار ،ڈنگراں نیاں رسیاں

جمعرات اکتوبر 5 , 2023
جانوروں کو قابو کرنے اور باندھنے کے لئے مختلف قسم کی رسیاں استعمال ہوتی ہیں,جیسے ڈھنگا،نتھ،واگ،مہار،پوڑی،گل دانواں وغیرہ
نتھ ، واگ تے مہار ،ڈنگراں نیاں رسیاں

مزید دلچسپ تحریریں