ملازمین کے حقوق کی جنگ ہر سٹیج پر لڑیں گے

اٹک( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ) ملازمین کے حقوق کی جنگ ہر سٹیج پر لڑیں گے اپیکا کے ممبران سیسہ پلائی دیوار ہیں جو اپنی بات منوانا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے صدر احمد خان نے محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

apca

انہوں نے کہا کہ اپیکا ایک فیملی کی طرح ھے اور اس کے تمام ممبران اتحاد سے جڑے ہیں جو مرکزی و صوبائی اور ضلعی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انہوں نے حالیہ کامیاب احتجاج پر اپیکا کے شاھینوں کو خراج تحسین پیش کیا جس میں تمام مطالبات منوائے گئے اپیکا بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں کا نوٹیفیکشن دو سال کے لئیے کیا گیا ھے جس کے مطابق خالد محمود صدر محمد سلیم نائب صدر اول اختر محمود شاہ نائب صدر دوئم ملک محمد اعجاز جونیئر صدر ون نعمان خان جونیئر نائب صدر محمد عارف محمود جنرل سیکٹریری محسن علی جوائنٹ سیکٹریری محمد شعیب ڈیپٹی جنرل سیکٹریری محمد وسیم فنانس سیکٹریری حافظ صداقت علی پریس سیکٹریری مسعود احمد آفس سیکٹریری شامل ہیں۔

apca1

تقریب حلف برادری میں اپیکا کے ضلعی و سینئر راہنماؤں چوھدری رحمت علی امجد علی رفعت حیات ملک میاں محمد شکیل و دیگر نے بھی شرکت کی اور نومنتخب عہداداروں کو مبارک دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جانفشانی و خلوص نیت سے اپنے ملازمین بھائیوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

سكر المدح

جمعرات جون 16 , 2022
بے جا مدح و تعریف و توصیف سن کر لوگ اپنے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں تکبر وغرور میں مبتلا ہوسکتے ہیں
سكر المدح

مزید دلچسپ تحریریں