مجھے فرق نہیں پڑتا
از: مہرو سید
پارٹی ختم ہونے کے بعد جب سب جا رہے تھے، علی کے موبائل پر وہی اجنبی نمبر سے میسج آیا:
"خاندان بڑھا لیا؟ اچھا کیا۔ اب ٹارگٹ بھی بڑا ہو گا۔”
علی نے میسج پڑھا اور ایک لمحے کے لیے رک گیا۔
پھر موبائل جیب میں رکھ کر مسکرا دیا۔
دادا جی نے پوچھا: "بیٹا کیا ہوا؟”
علی نے کہا: "کچھ نہیں دادا جی۔ بس کوئی ڈرا رہا ہے۔”
احمد بولا: "علی بھائی ڈرنا نہیں ہے۔”
علی نے احمد کے سر پر ہاتھ پھیرا: "مجھے فرق نہیں پڑتا۔ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔”
گھر آ کر علی نے چچا کو کال کی اور میسج بتایا۔
چچا غصے سے بولے: "پھر فہد کا کوئی ساتھی ہوگا۔ فکر نہ کرو۔”
علی نے پرسکون لہجے میں کہا: "چچا ڈرنا مجھے آتا ہی نہیں۔ اللہ تعالی میرے ساتھ ہیں کیونکہ میں سچا ہوں۔ اور اللہ تعالی غلط کا ساتھ کبھی نہیں دیتے۔”
رات کو وہ چھت پر بیٹھا آسمان دیکھ رہا تھا۔
ماں چائے لے کر آئیں: "بیٹا سو نہیں؟”
علی بولا: "ماں نیند آ رہی ہے۔ کیونکہ دل مطمئن ہے۔ جس کا ضمیر صاف ہو اسے کسی کی دھمکی سے فرق نہیں پڑتا۔”
اگلی صبح دوکان کھلتے ہی ایک کورئیر آیا۔
اندر ایک لفافہ تھا۔ اس پر لکھا تھا: "علی کے نام۔ بہت ضروری۔”
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔