40 ہزار کی نوکری
از: مہرو سید
علی جلدی سے چچا کی دکان پہنچا۔ چچا مسکرا کر استقبال کے لیے کھڑے تھے۔
چچا نے کہا: "بیٹا! کل تمہاری وجہ سے آن لائن آرڈر اتنے آئے کہ منافع ڈبل ہو گیا۔”
علی نے سر جھکا کر کہا: "چچا! یہ سب آپ کی دعا ہے۔”
چچا نے لفافہ علی کے ہاتھ میں دیا اور بولے: "سنو! تمہاری ماہانہ تنخواہ 40,000 روپے فائنل ہے۔ 5,000 ایڈوانس تم لے چکے۔ 10,000 آج یہ لو، اور باقی 25,000 مہینے کے آخر میں ایک ساتھ مل جائیں گے۔”
علی کی آنکھیں بھر آئیں۔ "چچا! اتنا اعتبار… شکریہ!”
چچا نے علی کے کندھے پر ہاتھ رکھا: "تم ایماندار ہو بیٹا۔ محنت کرو، بعد میں تنخواہ اور بھی بڑھے گی ان شاء اللہ!”
شام کو علی گھر آیا اور 10,000 ماں کے ہاتھ پر رکھ دیے۔ "ماں! اللہ نے عزت دی ہے۔”
ماں نے دعا دی: "بیٹا! اللہ تمہیں دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔”
علی نے فوراً دادا جی کے لیے راشن اور دوائی بھی بھجوائی۔ احمد کا میسج آیا: "بھائی جان! آپ ہمارے لیے فرشتہ بن گئے ہیں۔”
علی نے سجدہ شکر ادا کیا۔
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔