اٹک کی ہونہار طالبہ سیدہ انزاء بخاری کا اعزاز
اٹک (سٹی رپورٹر) اٹک کی ہونہار طالبہ سیدہ انزاء بخاری نے کم عمری میں اپنی خطابت کا لوہا منواتے ہوئے تحصیل لیول تقریری مقابلہ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 اٹک کی آٹھویں جماعت کی طالبہ نے ’’بدعنوانی‘‘ کے موضوع پر پُرجوش، مؤثر اور مدلل تقریر کے ذریعے میدانِ خطابت میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 اٹک میں منعقدہ مقابلے میں تحصیل بھر کے مختلف سرکاری سکولوں کی طالبات نے شرکت کی۔ سیدہ انزاء بخاری کی کامیابی میں ان کے والدین، ٹیچر میڈم صائمہ اور سکول پرنسپل کی رہنمائی و حوصلہ افزائی کا اہم کردار رہا یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سیدہ انزاء بخاری 2025ء کے راولپنڈی ڈویژن لیول تقریری مقابلے کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔ مسلسل کامیابیاں ان کے اعتماد، محنت اور شاندار اظہارِ خیال کی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔
ننھی مقررہ کی یہ کامیابی والدین، اساتذہ اور ادارے کے لیے باعثِ فخر جبکہ ضلع اٹک کے لیے ایک خوب صورت اعزاز ہے۔ دعا ہے کہ سیدہ انزاء بخاری علم و ادب اور خطابت کے میدان میں کامیابیوں کا یہ سفر جاری رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی اپنے والدین، اساتذہ اور اٹک کا نام روشن کریں۔
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔