ماہنامہ ٫٫ کاروانِ نعت ،، لاہور
تحریر : مقبول ذکی مقبول ، بھکر
٫٫ کاروانِ نعت ،، ایک ایسا شمارہ ہے جو روحانیت کو معراج کرانے میں بھرپور مدد کر رہا ہے ۔ 25 سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے ۔ جو شائع ہو رہا ہے ۔ باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہ کو شائع ہوتا ہے ۔ملک میں جیسے بھی حالات ہوں گرمی سردی یا ملک کی حالات خراب ہونے کے باوجود یہ باقاعدہ سے شائع ہوتا رہتا ہے ۔ اس ٫٫ کاروانِ نعت ،، میں معروف شعراء کرام کے قلم سے لکھے گئے ۔
حمد ، نعت اور نثری تحریریں مضامین و تبصرے جن کا تعلق سیرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے ہے اور نئے لکھنے والوں کے لیے بھی یہ ایک مشعل راہ کی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس کے چند روزہ مطالعہ سے ایک ماہ تک دل کو سکون روحانیت خوش اور بندہ ہشاش بشاش ہو جاتا ہے ۔ اور اگلے ماہ تک پھر اس کا شمار انسان کو انسان کی اہمیت فضیلت اور رتبے سے آگاہ کرنے کی روشنی ڈالتا رہتا ہے ۔ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت مبارکہ کو اپنانے کے لیے بندہ کو بندہ کرتا ہے ۔ یہ رسالہ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ایسا شمار اگر آج کے دور میں ہمارے دامن میں آرہا ہے ۔ بذریعہ حضرت ابرار حنیف مغل یوں کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ ابرار حنیف نے کا یہ ہم سب پر احسان ہے ۔ اس افرا تفری کے دور میں اگر ایسا شمارہ ہمیں عنایت کر رہے ہیں تو یہ ہمارے لیے غنیمت ہے ۔ اور ابرار حنیف مغل کے لیے دعا گو ہیں ۔
اللّٰہ پاک ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور اسی طرح اپنے جنون و جذبے کے ساتھ یہ شمارہ شائع کرتے رہیں ہماری دعائیں ابرار حنیف کے ساتھ ہیں ۔ اللّٰہ ان کو سلامت رکھے

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں