یہ مُستقَر ہے شہنشاہِ دو جہاں ﷺ کے لیے
یہ مُستقَر ہے شہنشاہِ دو جہاں ﷺ کے لیے
زمین رشک کے لائق ہے آسماں کے لیے
ہمارے پاس عقیدت کی اُون ہے موجود
سو ایک شال بُنی جائے جسم و جاں کے لیے
بس ایک سمت چمکتی ہوئی اندھیرے میں
بس ایک نقش کی جِھلمل ہے کارواں کے لیے
ہمیں حضور ﷺ کی رحمت نے ڈھانپ رکھا ہے
کبھی دعا نہیں مانگی ہے سائباں کے لیے
اُس ایک اسم کی خوشبو اُتر گئی مجھ میں
یہ کام ٹھیک ہُوا تازگیء جاں کے لیے
Title Photo by Tarik Sami

اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔