اللہ کے ولیوں کی صحبت میں عقیدہ کی پختگی
اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک کے صدر علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کا سیاح الحرمین الحاج قاری محمد ضیاء الدین مدنی عباسی کی معیت میں کے پی کے پشاور دربار شریف آستانہ عالیہ قادریہ نقشبندیہ میں پیر مفتی الحاج عاشق حسین قادری نقشبندی کی صدارت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے ولیوں کی صحبت میں رہ کر عقیدہ کی پختگی اعمال صالحہ کی کثرت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی سال کی ابتداء اور انتہا قربانی سے وابستہ ہے امام حسنؑ اور امام حسینؑ کی قربانیوں میں امت مسلمہ کے لیے بہترین درس ہے ۔
امام حسینؑ نے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا لیکن دین اسلام پر آنچ نہیں آنے دی۔اختتام پر پیر سید محمد علی شاہ نے ملک وملت کی سلامتی کے لیے دعا کی
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔