رمضان المبارک ، عید الفطر اور محمد شاہ رنگیلے

رمضان المبارک ، عید الفطر اور محمد شاہ رنگیلے


گل بخشالوی

کائنات میں رب کریم کا محبوب ترین ، ماہِ رمضان المبارک ، دنیا بھر میں امت ِ مصطفی نے عقیدت و احترام سے منایا ، مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد میں ذکر خدا اور ذکر مصطفی کے جلوﺅں میں ہر شام عید کا سا سماں رہا ، افطاری کے بعد نماز تراو یح ، نماز فجر میں نمازیوں کی شرکت اور عبادت سے مومنوں کے دلوں میں نور کے جلوے روشن رہے
نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماعات میں مومن کی آنکھوں میں مذہبی چمک اور چہروں پر مسکراہٹ کھیلتی نظر آ ئی ، صاحبان ِ ثروت اور خدا دوستوں نے افطار پارٹیوں کا احتمام کیا خیرات و زکواة میں دین مصطفی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ، خوش نصیب ہیں وہ جنہوں نے رمضان المبارک میں جنت کمائی، ا ور بد نصیب ہیں وہ جنہوں نے دنیا کمائی،،


رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں فروٹ سبزی منڈیوں کے آڑھتیوں کی شیطان دوستی سے بے پرواہ انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے پاکستان بھر میں ہوش ربا مہنگائی رہی مزدور پیشہ کیا ، سفید پوش بھی پریشان رہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رمضان المبارک در اصل ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے لئے کمائی کا سیزن ہے ، اس لئے کہ حرام خوری جس کے خون میں شامل ہو جائے وہ مذہبی ایام اور احترام بھول جایا کرتے ہیں ، جمعتہ الواع کے اجتماعات میں علمائے کرام اور مشائع عظام نے عالم اسلام کے مذ ہبی حسن کے لئے دعاﺅں کے ساتھ فلسطین اور غزہ کے محصور و مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار میں خصوصی دعائیں مانگیں
شوال کا چاند نظر آنے کے ساتھ رمضان المبارک الوداع ہو گیا، اور نمازعید الفطر کی عظیم الشان اجتماعات میں دین مصطفی کے علم بردار رب کریم کے حضور سر بسجود ہوگئے ، دنیا بھرکے مسلمان عیدالفطر منا رہے تھے جب کہ فلسطین اور غزہ کے مسلمان خون میں نہلائے جارہے تھے، مومن ایک دوسرے کو عید مبارک کہہ رہے تھے اس لئے کہ یہ ایک مذہبی تہوار ہے لیکن نہ تو ان کی آنکھوں میں مسکراہٹ تھی اور نہ ہی چہر وں پر مسرت !
ادھر ا یران نے شام میں اپنے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کے لئے اسرائیل پر چاروں طرف سے میزائل حملہ کر کے اسرائیلی یہودیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان پر قابض فارم 47,کے حکمران محمد شاہ رنگیلوں کا کہنا ہے ، ، ہنوز دہلی دور است !!

Title Image by Mohamed Hassan from Pixabay

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

گل بخشالوی کا اردو شعری مجموعہ " سوچ سفر"

پیر اپریل 15 , 2024
شعری مجموعہ ” سوچ سفر” روایتی شاعرانہ اظہار کی حدود سے ماورا ایک پشتون شاعر کی اردو شاعری ہے۔
گل بخشالوی کا اردو شعری مجموعہ ” سوچ سفر”

مزید دلچسپ تحریریں