محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کار کر دگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا، خاتون ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک مس مرضیہ سلیم نے اجلاس کی صدارت کی ہے، ضلعی پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر اٹک ظفر اقبال رحمانی نے اجلاس کو بر یفنگ دی ہے اور بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا ہے کہ محکمہ نے آبادی کو قابو میں لانے کیلئے بھرپور عوامی آگاہی مہم چلائی گئی ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، عوام میں زیادہ آبادی کے حوالے سے نقصانات کے بارے میں بتا یا گیا اور اس کے ساتھ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی ہے، خاتون ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ زیادہ آبادی سے ملک اور خاندان کا معاشی اور معاشرتی نظام متاثر ہوتا ہے، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ آبادی پر کنٹرول کر نے کے اقدامات کر یں اور ہمیشہ 2بچوں پر اتفاق کرتے ہوئے چھوٹا خاندان زندگی آسان کے طریقہ کو اپنائیں۔

iattock


Website | تحریریں

چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

انسداد ڈینگی مہم

جمعہ جولائی 2 , 2021
حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

مزید دلچسپ تحریریں