میٹنگ اور دھمکی
از: مہرو سید
اگلے دن علی اور چچا ‘نیشنل فیشن گروپ’ کے ہیڈ آفس پہنچے۔
شیشے کا بڑا آفس، سوٹ پہنے لوگ، سب علی کو عزت سے مل رہے تھے۔
CEO نے ہاتھ ملایا: "علی بھائی! آپ کی کہانی نے دل جیت لیا۔ زیرو سے اٹھ کر ایمانداری سے برانڈ بنانا آسان نہیں۔”
علی نے کہا: "سر بس محنت اور اللہ کا شکر ہے۔”
میٹنگ 2 گھنٹے چلی۔ معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اب علی کی دکان "نیشنل فیشن” کے نام سے پورے پاکستان میں کھلے گی۔
واپسی پر چچا خوش تھے: "بیٹا مبارک ہو۔ اب تم واقعی ہیرو بن گئے۔”
علی نے مسکرا کر کہا: "چچا یہ سب دعاؤں سے ہوا ہے۔”
رات کو گھر آ کر جیسے ہی علی نے موبائل چارج پر لگایا، ایک نیا نمبر سے میسج آیا:
"مبارک ہو نئے برانڈ کی۔ لیکن یاد رکھو، اونچائی سے گرنے کا درد سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ میں فہد کا دوست ہوں۔ کھیل ابھی شروع ہوا ہے۔”
علی نے میسج پڑھا اور سکرین بند کر دی۔
چچا نے پوچھا: "کیا ہوا؟”
علی نے کہا: "کچھ نہیں چچا۔ بس کوئی جل رہا ہے۔ مجھے فرق نہیں پڑتا۔ جس نے سچ کا ساتھ دیا ہو اسے دھمکیاں توڑ نہیں سکتیں۔”
باہر دور کھڑی ایک کالی گاڑی میں کوئی علی کے گھر کو دیکھ رہا تھا…
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔