چھانگلا ولی اور دودھ فروش

چھانگلا ولی اور دودھ فروش


کالم نگار: سید حبدار قاٸم

حضرت رحمت اللہ شاہ بخاریؒ نے زیارت گاٶں میں جب دیکھا کہ لوگ دودھ میں پانی ڈال کر فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دولت کی ہوس بڑھ رہی ہے اور لوگ دولت کے پجاری بنتے جا رہے ہیں دودھ کے کاروبار میں پانی کی ملاوٹ آپ کو اچھی نہ لگی ۔ آپ نے بھینسوں کا دودھ بیچنا منع کردیا جس کی وجہ سے دودھ میں پانی کی ملاوٹ کا تدارک ہوگیا ۔ آپ نے حکم دیا کہ بھینسوں کا دودھ جو اپنے گھر کی ضرورت کے علاوہ ہو وہ بیوہ عورتوں اور غربا ٕ میں تقسیم کردیا کریں ۔ کچھ عرصہ تو لوگوں نے عمل کیا لیکن تھوڑا عرصہ گزرنے کے بعد دوبارہ دودھ بیچنا شروع کر دیا ۔ آپ کی اس حکم عدولی پر لوگوں کی بھینسیں مرنا شروع ہوگٸیں گاوں کا صرف ایک گھر چھوڑ کر سب کی بھینسیں مرگٸیں ۔لوگوں کے پوچھنے پر پتہ چلا کہ وہ دودھ نہیں بیچتے اور جو دودھ گھر کے استعمال سے زیادہ ہوتا ہے وہ رشتہ داروں اور غریبوں میں تقسیم کر دیتے ہیں ۔ آج کل بھی زیارت گاوں کے وہ لوگ جو آپ پر عقیدہ رکھنے والے ہیں اس حکم پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔
عمل ہی وہ گہنا ہے جس سے بدن حسین نظر آتا ہے حضرت اقبالؒ نے بھی یوں عمل پر زور دیا ہے

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے

مستقل لکھاری | تحریریں

میرا تعلق پنڈیگھیب کے ایک نواحی گاوں غریبوال سے ہے میں نے اپنا ادبی سفر 1985 سے شروع کیا تھا جو عسکری فرائض کی وجہ سے 1989 میں رک گیا جو 2015 میں دوبارہ شروع کیا ہے جس میں نعت نظم سلام اور غزل لکھ رہا ہوں نثر میں میری دو اردو کتابیں جبکہ ایک پنجابی کتاب اشاعت آشنا ہو چکی ہے

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

سردیوں کی چھٹیاں کیسے گزاریں

منگل دسمبر 19 , 2023
زیادہ تر لوگوں کو سردی کا موسم بہت لبھاتا ہے سردیوں میں سب سے زیادہ انتظار چھٹیوں کا ہوتا ہے دسمبر آتے ہی تمام طلبہ ، نوکری پیشہ افراد،
سردیوں کی چھٹیاں کیسے گزاریں

مزید دلچسپ تحریریں