عاصم بخاری کی شاعری میں لفظ ریل اور ریلوے کا منفرد استعمال
تجزیہ کار 🙁 راحت امیر نیازی )
مزہ اور لطف ، کیا ہے ، تُو نہ جانے
سفر تُو نے ، کیا ہو ” ریل "، کا تو
میانوالی میں عاصم بخاری جدید موضوعات پر شعر گوئی میں بہ طور ِ خاص ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ان کے عنوانات کے ساتھ ساتھ ان کی محسوسات کے زاویے بھی لاجواب اور دعوت فکر و اظہار دیتے ہیں۔ان کے اس جدید موضوع پر برتے گئے الفاظ لغوی معنویت سے بڑھ کر وسیع تہذیبی سماجی اور علامتی مفہوم رکھتے ہیں۔ بخاری کے مخصوص شعری تجربے اور تخلیقی شعور اس کی باغ النظری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ریل اور لفظ ریلوے کا شاعری میں اس خوب صورتی سے برتاؤ عاصم کی تخلیقی انفرادیت کی مثال نہیں تو اور کیا ہے۔اگرچہ متقدمین نے ریلاور ریلوےکےسفر کوجدائی ، مسافت انتظار اور وقت کی تیزی کی علامت کے طور پر برتا ہے۔مگر عاصم بخاری کی شعری سوچ اور اظہار کا پیرائیہ اپناہے۔ یہاں پر بخاری کانفسیاتی اور سماجی مشاہدہ زندگی کو بڑی خوب صورتی کے یکجا کرتا اور جوڑتا دکھائی دیتا ہے۔
شعر دیکھیۓ
تری لہراتی زلفیں اور کھڑکی
پہاڑی اور سفر ہو ریل وے کا
۔۔۔۔۔
بخاری کا یہ رومانوی اور متحرک انداز سفری کیفیات کو دل چسپ اور خوب صورت لفظی لباس عطا کرتا ہے۔قابل ِ داد قلبی واردات کی تصویر کشی دیکھیۓ۔
شعر
نہ ہو رنگیں، سہارا ریل ، میں تو
کہاں کٹتا ، کراچی کا ، سفر بھی
۔۔۔۔۔۔
رومانویت دلی جذبات کے اظہار پیار و محبت اور عشق کے اوائل کی خواہشات کو محسوسات کی کیا کمال مجسم پیکر تراشی کی گئی ہے۔لائق ِ داد شعر ملاحظہ ہو۔
شعر
ریل سے”کوئٹہ "، تلک عاصم
تجھ کو در پیش اک سفر آئے
۔۔۔۔۔۔۔
ایک غیر روایتی موضوع کو اتنے مختصر پیرائے میں شعری قالب میں ڈھالناعاصم بخاری کی ہی فصاحت و بلاغت کا اعجاز ہے۔ انھوں اس شعر میں کئی معنوی جہتیں قاری کے سامنے رکھ دی ہیں۔
زندگی ہی فقط ، کہاں عاصم
” ریل” بھی امتحان ، لیتی ہے یہ شعر اپنے اندر وسیع انسانی تجربہ رکھتا ہے۔اس شعر میں ریل کاسفر ایک امتحان کی علامت کے طور پر بڑی مہارت سےاستعمال کیا گیا ہے۔ریل کاسفر صرف ایک شہر سے دوسرے شہر تک نہیں بل کہ صبر برداشت اور تحمل کی عملی آزمائش کے طور پر بڑی ندرت کے ساتھ برتا گیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
یہی ہے بد ، دعا میری کہ تجھ کو
سفر در پیش ، آئے ” ریل وے” کا
اس شعر میں سماجی رویے کاشاعر نے ریلوے کے سفر کے ساتھ بڑی چابکدستی سے مربوط کر کے اپنی قادر الکلامی ثابت کی ہے۔یہاں مزاح کا ایک خوب صورت انداز بھی بخاری نے اپنایا ہے۔
۔۔۔۔۔
اس شعر میں عاصم بخاری نے عوامکے جذبات کی خوب تجمانی کرتے ہوئے ریل گاڑی کی سست روی پر طنزکا نشتر مزاح کے رنگ میں خوب صورتی سے چلایاہے کہ ریل کے سفر کے سبب جس مقصد کے لیے سفر اختیار کیاجاتاہے۔وہ مقصد فوت ہوجاتا ہے یعنی گاڑی بر وقت نہیں پہنچ پاتی۔
شعر ملاحظہ ہو۔
نکمے شخص ، کی خاطر بخاری
سفر اچھا ہے ، ویسے ریل وے کا
۔۔۔۔۔۔
ریلوے کا نظام جب ختم ہوا تو اندازہ ہوا کہ غریب کی کیسی سستی سواری تھی۔
یہ احساس تب ہوتاہے جب ہم سے کوئی نعمت چھنجاتی ہے۔
شعر دیکھیں۔
مفلسوں کے لیے ، بخاری جی
اک غنیمت تھی ریل گاڑی بھی
بخاری کے ہاں ہمیں جہاں زندگی کی تلخیاں پڑھنے کو ملتی ہیں وہاں اس کے ہاں دھڑکتا اور پھڑکتا ہوا محبت اور پیار کا دم بھرتا دل جذبات سے بھر پور بھی ملتاہے۔
شعر ملاحظہ ہو۔
تری لہراتی ، زلفیں اور کھڑکی
پہاڑی اور سفر ہو ،” ریلوے” کا
۔۔۔۔۔۔۔
اسی مزاج کاایک خوب صورت شعر فطرتی وقدرتی مناظر پہاڑوں میں ریل کا سفر برستی بارش اور جانِ جاں کی رفاقت کااحساس منظر کو چار چاند لگا دیتا ہے۔اگر چہ آج کل ریل گاڑی معدوم۔ہوتی جارہی ہے ۔ نسل نو اس کے سفر تو دور کی بات کی بات دیدار سے بھی محروم ہوتی جارہی ہے۔ لیکنبخاری کی اس کمالمنظر شی اور تصویر کشی نے ایک بار پھر سے اس احساس تڑپ قرب اور روایت کو زندہ کردیا ہے۔
شعر سے لطف اٹھائیں۔
رفاقت ہو ، میسر تیری ، جانم
سفر بارش، میں ہو اور ،ریلوے کا
۔۔۔۔
نہیں اب آتی کوئی ریل گاڑی
ملائے کون ، عاصم دلبراں کو
بخاری کو اس نظام کی تباہی اور بربادی کا کلک ہے ۔قدیمی نظام روایت اور ثقافت سے جڑے اس سلسلہ کے خاتمہ پر بخاری ماتم کناں دکھائی دیتا ہے۔ پیاروں کو ملانے کی آس امید کے نظامکے خاتمے کا دکھ بہر حال رہے گا۔

اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔