علی شاہ ، منکیرہ کی نظم نگاری
تحریر : مقبول ذکی مقبول ، بھکر
علی شاہ کتاب و قلم سے وابستہ ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب تھے ۔ وسیع النظر اور وسیع المطالعہ شخصیت تھے ۔ انھوں بیشتر اصنافِ شاعری میں طبع آزمائی کی جن میں غزل بھی شامل ہے قطعہ وغیرہ بھی لیکن اگر سن کی شاعری کا جزیاتی مطالعہ کیاجائے تو نظم گوئی کی طرف ان کا میلان زیادہ تھا ۔ انھوں نے مغربی اور جدید ادب کا مطالعہ کیا اور پابند نظم کے ساتھ ساتھ معریٰ ، آزاد اور نثری نظم بھی بہت ہی اچھے انداز میں کہی ۔
علی شاہ کی نظم گوئی کے موضوعات بھی روایتی نہیں ۔ بل کہ ان میں بھی ایک جدت اور تازگی پائی جاتی ہے ۔ ان کی ایک نظم نیا سال دیکھیں
نیا سال
تم کو مبارک ہو جاناں
مگر
اس برس بھی نہ ہو گا
ہمارے تمہارے مقدر میں ملنا
اگر ہو سکے تو مجھے یاد رکھنا
کہ ہم تم کبھی آشنا تھے
یہی یاد رکھنا
تمہی عمر بھر کی مِری آرزو ہو
مِری زندگی ہو
مِرے زندگی بھر کے سفر مسلسل کی
منزل تمہی ہو
فقط اک تمہی ہو
نیا سال
تم کو مبارک ہو جاناں!
مگر یاد رکھنا
مجھے یاد رکھنا
***
اس نظم میں علی شاہ کا اسلوب روانی اور جدتِ ادا قابلِ داد ہے ۔
اسی طرح علی شاہ ( مرحوم ) زندگی کو مثبت اور خوشگوار زاویے سے دیکھنے والی شخصیت تھے ۔اگرچہ ان کی ذاتی زندگی بیماریوں کے سبب بڑی مشکل گزر مر پھر بھی زندگی کے حسن کو محسوس کرنے اور لطف اندوز ہونے کے قائل تھے ۔ ان کی اسی ایک نظم سوچ کی نمائندہ ایک نظم ملاحظہ ہو۔
حسین لمحہ
کئی رُتوں پر محیط لمحہ
وہ تیری آنکھوں میں ڈوبنے کا
حَسیں لمحہ ۔۔۔۔۔۔ عجیب ساعت
کہ جیسے موسم ٹھہر گیا ہو
کہ جیسے قوسِ قزح
کے رنگ سارے بِکھر گئے ہوں
ستارے بامِ فلک کو چھوڑے
زمیں پہ آکے چمک رہے ہوں
زمانہ اپنی تمام گردشِ سمیت جیسے
ٹھہر گیا ہو ۔۔۔۔۔۔ کہ چاند بھی جیسے
چاندنی کو بھُلا گیا ہو
کہ رات جیسے سیاہ چادر اُتار پھینکے
ہر اک جانب بہار موسم کا سا سماں ہو
وہ ایک لمحہ ۔۔۔۔۔۔۔ کئی رُتوں پر محیط لمحہ
وہ تیری آنکھوں میں ڈوبنے کا
حسین لمحہ
***
زندگی کو انھوں نے صحرا میں رہتے ہوئے گلزار بنایا ۔حقیقت پسند شاعر تھے ۔ جن سے اذیت پاتے ان کے بارے سوچنا چھوڑ کر دوسری راہ اپنا لیتے ۔ کہا کرتے تھے زندگی کم ہے اور محبت زیادہ کرنی ہے ۔ اس خیال کو نظم میں انھوں نے ایسے پیش کیا ہے ۔ کمال تخیل اور پیشکش دہکھیں
تجھے سوچنا چھوڑ رکھا ہے ہم نے
تجھے سوچنا چھوڑ رکھا ہے ہم نے
وگرنہ
یہ شاعر تجھے اپنے اشعار میں ڈھال دیں گے
انہیں تو کوئی کام ہوتا نہیں ہے
قلمکار سارے لکھیں گے تجھے اپنے افسانچوں میں
فسانہ گروں کا یہی مشغلہ ہے
یہ حیرت زدہ داستاں کہنے والے بھی چوپال جا کر
سنائیں گے لوگوں کو قصے تمہارے
یہ فنکار سارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہاں بھر کے دوشی
تجھے اپنے نغموں میں رُسوا کریں گے
مصور بنائیں گے تصویر تیری
انہیں چاند چہروں کو پامال کرنے کا فن آ گیا ہے
یہ اخبار والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ جھوٹے کہیں گے
تجھے اپنے پرچے کی سرخی بنائیں گے پیسے کی خاطر
تبھی تو صنم!
اب تجھے سوچنا چھوڑ رکھا ہے ہم نے
***
علی شاہ خوشیوں کے قائل تھے ۔ روایت پرست تھے ۔ اپنی اس نظم میں انھوں نے عید کے موقع پر بھیجے جانے والے عید کارڈ کی رسم کو نظممیں احساسات اور جذبات سمیت زندہ کر کے حقِ شاعری ادا کر دیا ہے ۔
عید کارڈ
اب کے برس بھی
عید پہ اُس نے
مجھ کو یہ سندیسہ بھیجا
شاید اگلے سال ملیں ہم
شاہ جی زندگی کی بے ثباتیکے قائل تھے ۔ موتکو کثرت سے یاد کرتے اور عزیزان اورادیبان کو ادبی علمی قلمی اور تہذیبی و ثقافتی نصیحت و وصیت کے انداز میں جگاتے اور بیدار کرتے رہتے کہ ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہےں۔
نظم دیکھیں
ضروری بات
ذراسُنیے !
مجھے تم سے ضروری بات کہنا ہے
تمہارے پاس
گر کچھ ساعتیں رکنے کی ہوں توں تو پھر
ٹھہر جائیے ۔۔۔۔۔۔ مجھے تم سے
بہت ہی مختصر سی بات کہنا ہے
بہت شدت کی گرمی ہے
وہ برگد کا شجر ہے سامنے
چلتے ہیں اس کے سائے میں
ٹھہر کے بات کرتے ہیں
وہ کیا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوایوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے جو بات کہنا تھی
اچانک بھول بیٹھا ہوں
تمہیں بھی اب تو جلدی ہے
دوبارہ پھر ۔۔۔۔۔۔ کبھی موقع ملا تو
بات کرلیں گے

اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔