جلنے والا
از: مہرو سید
علی نے جب وہ دھمکی والا میسج پڑھا تو اس کے ہاتھ کانپ گئے۔
"علی! تمہاری دوکان بند کروا دیں گے۔”
وہ فوراً چچا کے پاس بھاگا اور موبائل دکھایا۔
چچا نے میسج پڑھا اور ماتھا ٹھنکا کر بولے: "کون ہے یہ؟”
علی نے سر جھکا لیا: "پتہ نہیں چچا۔”
دوسری طرف شہر کے دوسرے کونے میں چچا کا بھتیجا فہد بیٹھا دانت پیستا رہا۔
وہ دبئی میں رہتا تھا لیکن چھٹی پر آیا ہوا تھا۔ اس نے دیکھا کہ چچا علی کو اتنی اہمیت دے رہے ہیں۔ انعام دے رہے ہیں۔
فہد کے دل میں حسد کی آگ بھڑک اٹھی۔ "یہ یتیم لڑکا اور میرا مقام؟ ناممکن!”
اسی رات اس نے جعلی نمبر سے دھمکی دی۔ پھر چچا کو فون کر کے کہا: "چچا! یہ علی ٹھیک نہیں ہے۔ یہ آپ کی دوکان کا ریکارڈ خراب کرے گا۔ اس پر بھروسہ مت کریں۔”
چچا نے فون بند کیا اور گہری سوچ میں پڑ گئے۔
اگلے دن انہوں نے علی کو بلایا۔ علی کا دل بیٹھ گیا۔
چچا نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور بولے: "علی بیٹا! کچھ لوگ تم سے جل رہے ہیں۔ لیکن میں تمہیں جانتا ہوں۔ تم محنتی ہو۔ میں تم پر بھروسہ کرتا ہوں۔”
علی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ "چچا آپ مایوس نہیں ہوں گے۔”
چچا مسکرائے: "بس اب دوگنی محنت کرو۔ اور ہاں… محتاط رہو۔”
علی گھر آیا تو موبائل پر پھر میسج آیا:
"یہ تو صرف شروعات ہے علی۔”
جاری ہے…۔
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔