جھوٹا وار
از: مہرو سید
اگلی صبح علی نے جب دوکان کا پیج کھولا تو دل بیٹھ گیا۔
5 اسٹار ریٹنگ 1 اسٹار پر آ چکی تھی۔
ہر پوسٹ کے نیچے کمنٹ: "فراڈ ہے” "پیسے لے کر بلاک کر دیتے ہیں” "کبھی آرڈر مت کرنا”
چچا نے فون پر چیختے ہوئے کہا: "علی! یہ کیا ہو رہا ہے؟ آرڈر رک گئے ہیں!”
علی نے کہا: "چچا میں ابھی دیکھتا ہوں۔”
اس نے سارے پروفائل چیک کیے۔ سارے جعلی تھے۔ 2 دن پہلے بنے تھے۔ IP بھی ایک ہی شہر کی تھی۔
علی کو سمجھ آ گئی۔ یہ فہد کا کام ہے۔
وہ چچا کے پاس گیا اور سکرین شاٹ دکھائے: "چچا یہ جھوٹ ہے۔ کوئی بھی نیا پیج ایسے 20 برے ریویو نہیں لے سکتا۔”
چچا نے گہرا سانس لیا: "تو اب؟”
علی بولا: "اب ہم سچ بولیں گے۔”
اس رات علی نے لائیو آن کیا۔ کیمرے کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا:
"میں علی ہوں۔ ہماری دوکان نئی ہے۔ کچھ لوگ ہم سے جلتے ہیں اس لیے جھوٹے ریویو دے رہے ہیں۔ ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ اگر کسی کو شکایت ہے تو سامنے آئے۔”
لائیو ختم ہوتے ہی 3 پرانے کسٹمرز نے کمنٹ کیا: "ہم نے آرڈر لیا ہے۔ چیز زبردست تھی۔”
چچا نے علی کے سر پر ہاتھ رکھا: "شاباش بیٹا۔ تم نے عزت بچا لی۔”
اسی وقت علی کے موبائل پر میسج آیا:
"ویڈیو ڈیلیٹ کر دو ورنہ ماں کا علاج بند کروا دوں گا۔”
جاری ہے..
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔