حب الوطنی – Patriotism
از: مہرو سید
حب الوطنی کا مطلب ہے اپنے ملک سے محبت کرنا۔ ہر انسان اپنے وطن سے محبت کرتا ہے کیونکہ یہاں وہ پیدا ہوتا ہے، پلتا بڑھتا ہے اور یہاں کی مٹی میں اس کی خوشبو بسی ہوتی ہے۔
وطن ماں کی طرح ہوتا ہے۔ جس طرح ماں ہمیں پالتی ہے، اسی طرح وطن ہمیں رہنے کے لیے زمین، پانی، ہوا اور آزادی دیتا ہے۔ اس لیے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے وطن کی عزت کرے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرے۔
حب الوطنی صرف نعرے لگانے کا نام نہیں ہے۔ حب الوطنی کا مطلب ہے قانون کی عزت کرنا، ٹیکس دینا، ملک کو صاف رکھنا، اور مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دینا۔ ایک سچا محب وطن کبھی اپنے ملک کے خلاف کوئی کام نہیں کرتا۔
ہمارے بڑوں نے پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ شہداء نے اپنی جان دی تاکہ ہم آزاد فضا میں سانس لے سکیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ملک کی حفاظت کریں۔
اگر ہر شخص یہ سوچے کہ "میں نے ملک کے لیے کیا کرنا ہے” تو ہمارا ملک بہت جلد ترقی کر جائے گا۔ صفائی، ایمانداری، محنت اور اتحاد ہی حب الوطنی کی اصل نشانی ہے۔
نتیجہ:
"حب الوطنی ایمان کا حصہ ہے”۔ آئیں ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی خدمت کریں گے اور اسے دنیا کا بہترین ملک بنائیں گے۔
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔