ڈاکٹر افتحار حیدر ملک کا نیا ناول
ضلع تلہ گنگ کی سر زمین کی انتہائی معتبر شخصیت ڈاکٹر افتخار حیدر ملک کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ پاکستانی تاریخ دان، مصنف اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ افتخار ملک باتھ سپا یونیورسٹی (Bath Spa University)، برطانیہ میں شعبہ تاریخ، اشاعت اور ہیومینیٹیز کے پروفیسر ایمریٹس ہیں، جہاں انہوں نے اٹھائیس سال تک تدریسی خدمات انجام دیں اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں چھ سال تک شعبہء تدریس سے وابستہ رہے۔ وہ اب بھی آکسفورڈ میں رہائش پذیر ہیں ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی آٹھ سو سال قدیم ہے ۔ اس میں دنیا جہاں کے ٹاپکس پر ڈیبیٹ کے علاوہ سپیشل لیکچرز بھی کروائے جاتے ہیں ۔یہاں کئی ممالک کے صدور بھی تشریف لاچکے ہیں۔ محترمہ بےنظیر بھٹو صاحبہ اس کی پریزیڈنٹ تھیں ۔طارق علی ، نیلسن منڈیلا ، مارگریٹ تھیچر بھی یونیورسٹی تشریف لانے والوں میں شامل ہیں۔ پوری دنیا کی معزز سٹوڈنٹس یونین میں شمار کی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر صاحب کو پبلیکیشن اور ٹیچنگ کی وجہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی ہے ایم اے کی اعزازی ڈگری سے نوازا ۔ ڈاکٹر صاحب پاکستان اور جنوبی ایشیا کی تاریخ، اسلامی دنیا اور بین الاقوامی تعلقات پر وسیع ریسرچ اور تصانیف کے لیے عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں۔ وہ 1949ء میں پاکستان(تلہ گنگ )میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی (Michigan State University)، کولمبیا یونیورسٹی (Columbia University) اور کیلیفورنیا یونیورسٹی برکلے سے ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ انہیں رائل ہسٹوریکل سوسائٹی (Royal Historical Society) کا فیلو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ افتخار حیدر ملک پہلے پاکستانی اور مسلمان ہیں جنہیں دنیا کی مشہور ترین سوسائٹی کا ٹرسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔
ان کی کتابوں کو بین الاقوامی سطح پر بے حد سراہا گیا ہے، جس میں ان کی کتاب "دی سلک روڈ اینڈ بیونڈ” نے یو بی ایل (UBL) ادبی ایوارڈ بھی جیتا۔ ڈاکٹر افتخار حیدر ملک نے پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سیاسیات پر تقریباً بائیس کتب اور کئی ریسرچ پیپرز تحریر کئےہیں۔ ان کی نمایاں کتابوں میں (The History of Pakistan) دی ہسٹری آف پاکستان شامل ہے۔ان کی اُردو زبان میں شائع ہونے والی کتاب ,, قلزم کے اس پار ,, ہے جسے ایمل پبلیکیشنز اسلام آباد نے شائع کیا ۔ ڈاکٹر افتخار حیدر ملک کا نیا ناول Buddha’s Last Tear in ThessaLoniki شائع ہوا ہے میں دل کی گہرائیوں سے کتاب کی اشاعت پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ڈاکٹر صاحب انٹرنیشنل سطح پر پاکستان اور تلہ گنگ کی پہچان ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے آمین
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔iattockmag@gmail.com |