حاجی داؤد تابش کی والدہ انتقال کر گئیں
فتح جنگ کی معروف ادبی، مذہبی اور نعتیہ شخصیت حاجی داؤد تابش کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے فتح جنگ اور اٹک کے ادبی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحومہ کی وفات پر مختلف ادبی شخصیات، شعرا اور اہلِ قلم نے حاجی داؤد تابش سے تعزیت اور اظہارِ افسوس کیا۔ معروف نعت گو شاعر سید حبدار قائم سمیت دیگر ادیبوں اور شعرا نے فتح جنگ میں حاجی داؤد تابش کی رہائش گاہ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجاتِ بلندی کے لیے دعا کی۔
تعزیتی ملاقات کے دوران مقررین نے کہا کہ والدہ ایک عظیم نعمت اور گھر کی روح ہوتی ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ادبی حلقوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ، ادبی شخصیات، سماجی و مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔iattockmag@gmail.com |