چھٹی سالانہ تقریب برائے خصوصی افراد

چھٹی سالانہ تقریب برائے خصوصی افراد

انجمن بہبودی مریضاں تلہ گنگ کے زیرِ انتظام 17جنوری 2024 ء کو چھٹی سالانہ تقریب برائے خصوصی افراد منعقد ہوئی جس میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز انٹرنیشنل کرکٹر اکمل حیات ناصر کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ان کو شاندار کارکردگی کی بنیاد پر پروفیسر جی ایم سپیشل پرسن ایوارڈ کے علاوہ انجمن بہبودی مریضاں اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ۔ اکمل حیات 27 فروی 1990ء کو تلہ گنگ کے معروف قصبہ ملتان خورد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محترم کا اسم گرامی حوالدار حاجی ممریز خان ہے ۔ اکمل حیات نے گورنمنٹ ہائی سکول ملتان خورد سے تعلیم حاصل کی ۔ ٹیپ بال کرکٹ کا آغاز گاؤں سے کیا۔

چھٹی سالانہ تقریب برائے خصوصی افراد

مقامی اور ملکی سطح پر متعدد ٹورنامنٹس کھیل چکے ہیں ۔ 2017 ء میں فیس بُک کے دوستوں کے زریعے بلائیڈ کرکٹ ٹیم کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ قومی سطح کے مقابلوں میں کھیلنے کے لئے 2017 ء میں بلائنڈ پرسن سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں عمدہ کھیل کی بنیاد پر سیلکٹ ہوئے ۔ اکمل حیات اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے ڈومیسٹک اور لیگز کھیل رہےہیں ۔ 2017 ء میں آل پاکستان نیشنل بینک بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ( ملتان ) سے پہلی مرتبہ قومی سطح پر کھیل کا آغاز کیا ۔

قارئین پاکستان میں اب تک سترہ بلائنڈ کرکٹ کلب تشکیل پا چکے ہیں جو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ( PBCC ) سے منسلک ہیں ۔ قومی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل اکمل حیات متعدد مرتبہ قومی ٹیم کے چناؤ کےلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کےلئے منتخب ہوئے مگر دو مرتبہ بطور ریزرو کھلاڑی اور چار مرتبہ شارٹ لسٹ ہوئے۔ اکمل حیات نے ہمت نہ ہاری ، زور شور سے محنت جاری رکھی ۔ بلآخر 2022 ء میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم کے لئے منتخب کر لئے گئے ۔ اکمل حیات نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران بتایا کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ محترم محمد جمیل اور کرکٹ ٹیم کے امپائر محترم سید ابرا شاہ صاحب نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم قردار ادا کیا ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کھیل کے میدان میں انہوں جو کامیابیاں حاصل کیں وہ ان احباب کی عمدہ کوچنگ اور بہترین تربیت کا ہی ثمر ہے ۔ سائوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے 26 فروری 2022 ء کو پاکستان کا دورہ کیا جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے پاکستان نے وائٹ واش کیا ، اس سیریز میں اکمل حیات نے بطور آل راؤنڈر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ 12مارچ 2022 ء کو دوبئی میں ٹرائی نیشن سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل تھیں، اس مرتبہ بھی پاکستان نے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سیریز اپنے نام کی ۔

اگست 2023 ء میں انگلینڈ میں ورلڈ بلائنڈ گیمز کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روائتی حریف بھارت کو فائنل میچ میں شکست دے کر گولڈ میڈل 🏅 حاصل کیا ۔ ان مقابلوں میں بھی اکمل حیات نے حسبِ سابق عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اکمل حیات ناصر شہدوں ، غازیوں اور کھلاڑیوں کی سر زمین تلہ گنگ ، لاوہ کی پہچان ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو مزید کامیابیوں سے نوازے آمین

طارق محمود ملک

طارق محمود ملک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مشکل الیکشن

بدھ جنوری 24 , 2024
سردار غلام عباس الیکشن کمپین کے سلسلے میں ملتان خورد اۓ اور مختلف برادریوں کی کارنر میٹنگز میں اظہار خیال کیا ایک جگہ میں بھی مدعو تھا
مشکل الیکشن

مزید دلچسپ تحریریں