مومن کی روح بغیر تکلیف کے نکالی جاتی ہے
اٹک ( سٹی رپورٹر) اٹل حقیقت موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے، لیکن مومن کی روح بغیر تکلیف کے نکالی جاتی ہے، جو اس کے ایمان اور نیک اعمال کی علامت ہے۔ والدہ کے قدموں تلے جنت ہے۔ والدین کی رضا میں اللہ کی رضا ہے، والدین سے حسنِ سلوک رحمت کا باعث ہے اور ان کی خدمت دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مفتی محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ ناظم اعلیٰ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم نے ڈھوک شرفا قبرستان میں شمروز، دلبر اور دلشاد کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ کی امامت سے قبل خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی چیئرمین کاروان حقانیہ، لالہ امیر خان، ندیم خان بھی موجود تھے۔ دریں اثناء انہوں نے علامہ قاری ابرار حسین قادری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر تنظیم المدارس کے بھائی علامہ قاری محمد یوسف صدیقی مرحوم جنڈ، صاحبزادہ سید ارشد حسین شاہ گردیزی مرحوم لاہور، الحاج محمد اویس چشتی کے بہنوئی محمد اشفاق مرحوم، قاری محمد اسلم مظفرآباد کی جواں سالہ بیٹی مرحومہ، شیخ محمد محتشم مرحوم، شیخ خالد مرحوم شاہ نگر، سلطان تعویذات عطاریہ کی والدہ مرحومہ، عمران عباسی اور کامران عباسی کی والدہ مرحومہ کہالہ، مدرس شوکت مرحوم کے بھائی راجہ برکت علی بڈھیار، چوہدری حاجی میرباز کرمالی، چوہدری عبدالقدیر مرحوم کے لئے بھی بخشش و مغفرت کی دعا کی اور بتایا کہ والد گرامی مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حرم شریف میں مرحومین کے لئے دعا کی ہے۔
—
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |