کیمبل پور اکادمی ادبیات کے قیام کی جانب پہلا قدم

کیمبل پور اکادمی ادبیات کے قیام کی جانب پہلا قدم

اٹک( پ ر ) اٹک کے اہلِ قلم ادیبوں اور شعراء نے سید مونس رضا کی قیادت میں چند روز پہلے ڈپٹی کمشنر اٹک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک سے اہلِ قلم کے لیے ایک ایسی جگہ کے قیام کے لیے ملاقات کی تھی کہ جہاں تمام ادیب ایک جگہ اکٹھے بیٹھ سکیں ، نئے موضوعات اور تخلیقات پر آپس میں مباحثہ کر سکیں ۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جو کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھی ہیں نے آج مورخہ 16 نومبر بلدیہ لائبریری میں اہلِ قلم کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد نیاز کھوکھر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ جبکہ بلدیہ اٹک کے قائم مقام چیف آفیسر محمد رضا الٰہی، میونسپل آفیسر فنانس رفیق اور سپرنٹنڈنٹ بلدیہ راجہ زاہد حسین بھی موجود تھے۔

کیمبل پور اکادمی ادبیات کے قیام کی جانب پہلا قدم


وفد کی قیادت سید مونس رضا نے کی دیگر ارکان میں ملک محسن عباس، پروفیسر نصرت بخاری، طاہر اسیر اور ڈاکٹر شجاع اختر اعوان شامل تھے۔ اس میٹنگ میں بلدیہ کے ایسے مقامات پر غور کیا جہاں ایسی عمارت کی تعمیر ممکن ہو سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انیل سعید نے فوری طور پر بلدیہ اٹک کی لائبریری میں شاعروں اور ادیبوں کے مل بیٹھنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا اور پھر متعلقہ جگہوں کا معائنہ کیا۔ اور جلد ہی ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا سے میٹنگ کے حتمی فیصلے کا وعدہ کیا سید مونس رضا اور وفد کے دیگر اراکین نے اٹک کے تمام اہل قلم کی طرف سے انیل سعید صاحب کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ مجھے ایک با صلاحیت، جوش و جذبے سے معمور، اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں سے مالا مال نوجوان آفیسر سے مل کر بہت خُوشی ہوئی۔ اور مجھے یقین ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبان اٹک کو کیمبلپور اکادمی ادبیات کا تحفہ ضرور دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور کیمبلپور اکادمی ادبیات محترم عاطف رضا کو اٹک کی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھیں گے

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

گیس بلنگ سلیب میں تبدیلی: عوام کا چولہا بجھ جائے گا

اتوار نومبر 17 , 2024
عوام کے ایک بری خبر یہ ہے گیس بلنگ سلیب میں تبدیلی کردی گئی ہے اس سے غریب عوام کا چولہا بھج جائے گا
گیس بلنگ سلیب میں تبدیلی: عوام کا چولہا بجھ جائے گا

مزید دلچسپ تحریریں