آئی سی سی آئی کے اراکین کو امارات سے مبارک
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ممبران کو امارات میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل (پی بی پی سی) کے وائس چیئرمین اور کوآرڈینیٹر کی مبارک باد
چیمبر آف کامرس کی نئی قیادت تجارت اور صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، ڈاکٹر قیصر انیس
سردار طاہر محمود کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونا باعث فخر ہے، انجنیئر محمد جاوید
دبئی (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سید قیصر انیس، راس الخیمہ اور فجیرہ کے کوآرڈینیٹر انجنیئر محمد جاوید، راس الخیمہ سے کونسل کے ممبر سردار طارق محمود اور پاکستان سے بزنس کونسل کے ممبران مرزا راج بیگ ریاض اور مرزا آصف بیگ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کامیاب الیکشن پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر سردار طاہر محمود، نائب صدر طاہر ایوب اور ممبران خالد محمود اور غلام مرتضی تجارت اور صنعت کا گہرا تجربہ رکھتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ چیمبر آف کامرس کے معاملات کو بحسن خوبی چلائیں گے۔ ڈاکٹر قیصر انیس نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کی نئی قیادت تجارت اور صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی زیر گرانی ملکی اور عالمی سطح پر پاکستانی بزنس کمیونٹی تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گی۔ انجنیئر محمد جاوید نے کہا کہ سردار طاہر محمود کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونا باعث فخر ہے۔ وہ انتہائی محنتی اور ایماندار بزنس مین ہیں۔ چیمبر آف کامرس ان کی قیادت میں بہت آگے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس کونسل کا تعاون چیمبر کامرس کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا۔ ڈاکٹر قیصر اور انجنیئر محمد جاوید نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ یہ قیادت پاکستان کے کاروبار اور صنعت کو چار چاند لگائے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |