روبوٹک سرجری کا مستقبل
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ آج روبوٹس مریضوں کا آپریشن کرنے کے لیئے ڈاکٹروں کی مدد کر رہے ہیں کل یہ ڈاکٹر بن کر خود آپریشن کریں گے۔ ایلون مسک جیسا کہ آپ جانتے ہیں دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور وہ سپیس ریسرچ اور جدید سائنس کے فروغ میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ میڈیکل سائنس کے شعبے میں بھی قابل قدر انویسٹمنٹ کر رہے ہیں۔
میڈیکل کی ان کی یہ پیش گوئی اگر ایک دن سچ ثابت ہو گئی تو یہ میڈیکل سائنس میں ایک نیا انقلاب ہو گا۔ ایلون مسک خود تو میڈیکل سائنس کے محقق یا ڈاکٹر نہیں ہیں لیکن چند سالوں میں میڈیکل کالج واقعی “بے معنی” ہو سکتے ہیں۔ ان کی بات کسی حد تک سچی بھی ہے کیونکہ آگے چل کر آرٹیفیشئیل انٹیلیجنس (اے آئی) سے چلنے والے روبوٹس انسانی سرجنوں سے زیادہ ایکوریٹ سرجری کر سکیں گے۔
انسان غلطی کا پتلا ہے اور کمی کوتاہی کرنا اس کی فطرت میں شامل ہے لیکن مصنوعی ذہانت چونکہ سوچنے سے عاری ہوتی ہے اور وہ وہی کرتی ہے جو انسان اسے فیڈ کرتا ہے۔ انسان مشینوں کو جو ذہانت فراہم کرتا ہے وہ فوری یا فی الفور نہیں ہوتی، بلکہ وہ تجربات کے بعد مصدقہ نتائج پر مبنی ہوتی ہے جس میں غلطی کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔ ایسے میڈیکل روبوٹک ڈاکٹرز بھی ریاضیاتی نتائج فراہم کریں گے، جیسے 2 جمع 2 کا نتیجہ ہمیشہ 4 آتا ہے۔ اس نوعیت کے روبوٹک انسان بھی عین ریاضیاتی نتائج فراہم کر سکیں گے، جن کی نگرانی گوشت پوست کے ذہین انسانی ڈاکٹرز کریں گے۔ میڈیکل روبوٹک انسان کا ایک مزید اضافی پہلو یہ ہے کہ ایک روبوٹ میں کئی درجنوں اور سینکڑوں انسانی دماغوں کی معلومات شامل ہوتی ہیں جبکہ عام روایتی میڈیکل آپریشن کی ٹیم محض گنتی کے چند ڈاکٹروں پر مشتمل ہوتی ہے جن سے ہزار کوشش کے باوجود آپریشن کے دوران لغزش ہو جاتی ہے لیکن اس حوالے سے روبوٹ کے استعمال میں غلطیاں کرنے کی گنجائش سے بچا جا سکتا ہے۔
میڈیکل روبوٹکس کی تخلیق انسانی ذہن کی ایجاد ضرور ہے اور انسان بوقت ضرورت فیصلے کر سکتا یے لیکن مشینیں ایسا نہیں کر سکتی ہیں کیونکہ اس کے سارے جوابات اسے ماضی میں فیڈ کیئے جا چکے ہوتے ہیں جبکہ انسانی مریض کا آپریشن لمحہ حال میں کیا جاتا ہے۔ ایلون مسک نے مونوشارٹس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بننے میں سالوں لگ جاتے ہیں، انسان سے غلطی ہو سکتی ہے اور دنیا میں بہترین سرجن واقعی بہت کم ہیں، اور پھر انہوں نے نیورولنک سرجیکل روبوٹ کی مثال دی، جو پہلے ہی دماغ میں انتہائی نازک سرجریز کر رہا ہے۔ یہ بات صرف ٹیکنالوجی کی نہیں ہے۔ یہ ایسا سوال ہے کہ کیا انسانی فیصلہ سازی کا بھی کوئی مشینی متبادل ہو سکتا ہے؟ یہ بات ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ایسی کسی صورت میں اگر روبوٹ پیچیدہ آپریشنز کر سکیں گے تو ظاہر ہے کہ وہ عام انسانوں کی طرح امراض کی تشخیص اور پریسکرپشنز بھی لکھ کر دے سکیں گے جبکہ اب بھی 99فیصد امراض کی تشخیص پہلے ہی سکیننگ اور ایکسریز سے لے کر بلڈ ٹیسٹ، جگر اور گردوں وغیرہ کا معائنہ تک انسان کی بنائی ہوئی میڈیکل مشینیں ہی کر رہی ہیں۔ ایک انسان کا خون دوسرے انسان کو لگایا جاتا ہے اور عین اسی گروپ کا خون مریض کو لگ سکتا ہے جو اس کے گروپ کا ہو ورنہ دوسرے گروپ کا خون لگنے سے مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ مریضوں کے علاج کے لیئے یہ مثبت اور فائدہ مند نتائج انسان کے ایجاد کردہ "میڈیکل اکوپٹمنٹ” (طبی آلات) ہی فراہم کر رہے ہیں۔ اس سے کیا ڈاکٹرز کا کردار ختم ہو جائے گا یا بدل جائے گا؟ ان روبوٹک ڈاکٹرز کی بہتات سے آنے والے وقت میں کیا ڈاکٹروں کا کردار مکمل طور پر ختم ہو جائے گا یا انسان اور آرٹیفیشئیل انٹیلیجنس (اے آئی) مل کر اس شعبے میں فرائض انجام دیں گے؟ یہ
بحث اب زندہ ہو چکی ہے اور سچ تو یہ ہے کہ جو لوگ اے آئی کو نظرانداز کر رہے ہیں، وہ مستقبل کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
سوال یہ نہیں کہ ایسے روبوٹک ڈاکٹروں اور اے آئی کا دور آئے گا یا نہیں آئے گا۔ ہمارے لیئے اب سوال یہ ہے کہ ہم اس کے لیے تیار ہیں یا نہیں ہیں؟
سنہ 1990 کی دہائی میں لیپروسکوپی کی آمد کے ساتھ سرجری کی دنیا میں کم ناگوار سرجری کا انقلاب آیا جو اب مکمل روبوٹک سرجری میں بدل رہا ہے۔ گو ابھی تک روبوٹک سرجیکل سسٹم پائپ زیادہ عام نہیں ہوا ہے لیکن یہ آہستہ آہستہ سرجری کے دائرے میں آ رہا ہے۔ لفظ "سرجری” ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں خدشات لاتا ہے۔ سرجری کی کامیابی کے امکانات، صحت یاب ہونے کا وقت اور معمول پر واپس آنے کے بارے میں مسلسل سوچوں سے نمٹنا مشکل ہے۔ روبوٹکس اور سرجیکل ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ، روبوٹک سرجری کم سے کم حملہ آور سرجری ہے۔ ایک سرجری جو روایتی اوپن سرجری کے بڑے چیروں کے بجائے چھوٹے چیرا (کٹوں) کے ساتھ کی جاتی ہے اسے کم سے کم حملہ آور سرجری کہا جاتا ہے۔ ایم آئی ایس سرجری کی بصری رہنمائی کے لیے پتلی سوئیاں اور آخر میں ایک کیمرہ سے لیس ٹیوب کا استعمال کیا جاتا ہے جسے اینڈوسکوپ کہتے ہیں۔ ایم آئی ایس کا سب سے اہم فائدہ مختصر ہسپتال میں داخل ہونا اور صحت یابی کا تیز وقت ہے۔
جدید ٹیکنالوجی، جسے روبوٹک سرجری یا کمپیوٹر کی مدد سے سرجری کہا جاتا ہے، بنیادی طور پر کم سے کم ناگوار سرجری ہے جو وابستہ رکاوٹوں اور مسائل پر قابو پانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ ایک روبوٹک بازو سے منسلک چھوٹے اوزاروں کا استعمال کرتی ہے جو ایک یا دو سرجنز اور کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول اور آپریٹ کرتی ہے تاکہ کم سے کم حملہ آور سرجری کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔ اگرچہ کچھ مریض اپنے اوپر سرجری کرنے والے روبوٹ کے خیال کے بارے میں فکر مند ہو سکتے ہیں، لیکن ایک بات جو دہرائی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ روبوٹک سرجری دراصل سرجن کو انسانی ہاتھ سے زیادہ درست اور نازک حرکت کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ سرجری کرتے وقت فیصلے سرجن لیتے ہیں کیونکہ روبوٹک سرجری کا نظام خود "سوچ” نہیں سکتا۔ یہ سرجن ہے جو پورے وقت طریقہ کار کی ہدایات کرتا ہے۔
روبوٹک سرجری روایتی سرجری کے مقابلے میں بہت سے فوائد پیش کرتی ہے۔ یہ سرجن کو حرکت اور مہارت کی بہتر حد فراہم کرتی ہے۔یہ آپریٹنگ فیلڈ کی ایک بہت بڑی اور ہائی ریزولوشن امیج دیتی ہے۔سرجن کو اس علاقے تک بہتر رسائی حاصل کرواتی ہے جس پر آپریشن کیا جا رہا ہو۔ یہ ہسپتال کے قیام کی لمبائی کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ انفیکشن کا خطرہ کم، خون کی کمی اور کم انتقال خون کی ضرورت تک اور درد میں تیزی سے کمی کرتی ہے اور مریض کو جلد معمولات پر واپس لاتی ہے۔ روبوٹ کی مدد سے سرجری میں طریقہ کار کے لیے مخصوص خطرات بھی شامل ہوتے ہیں، چلنے والے علاقے کے ارد گرد کے ڈھانچے کو نقصان ہو سکتا ہے، چھوٹے جراحی چیروں کی وجہ سے ہرنیا کی نشوونما، جسے "پورٹ سائٹ ہرنیا” کہا جاتا ہو سکتا ہے لیکن اس جراحی کے بعد انفیکشن اور جان لیوا خطرات اور پیچیدگیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔

میں نے اردو زبان میں ایف سی کالج سے ماسٹر کیا، پاکستان میں 90 کی دہائی تک روزنامہ "خبریں: اور "نوائے وقت” میں فری لانس کالم لکھتا رہا۔ 1998 میں جب انگلینڈ گیا تو روزنامہ "اوصاف” میں سب ایڈیٹر تھا۔
روزنامہ "جنگ”، لندن ایڈیشن میں بھی لکھتا رہا، میری انگریزی زبان میں لندن سے موٹیویشنل اور فلاسفیکل مضامین کی ایک کتاب شائع ہوئی جس کی ہاؤس آف پارلیمنٹ، لندن میں 2001 میں افتتاحی تقریب ہوئی جس کی صدارت ایم پی چوہدری محمد سرور نے کی اور مہمان خصوصی پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی تھی۔
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔