سیکرٹ پلان
از: مہرو سید
جیل کی ملاقات والے کمرے میں چچا بیٹھے تھے اور علی سامنے۔
علی نے ادھر ادھر دیکھ کر آہستہ سے کہا: "چچا گھبرانا نہیں ہے۔ اب ہمارا سیکرٹ پلان ہے۔”
چچا نے کہا: "بیٹا بتاؤ کیا کرنا ہے؟”
علی بولا: "آپ فہد سے ملیں۔ غصے میں جائیں اور کہیں کہ مجھے سب پتہ ہے۔ سب تم کروا رہے ہو۔ مان جاؤ ورنہ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔ تمہارے ساتھ بہت برا ہوگا۔”
چچا نے سر ہلایا: "اور؟”
علی مسکرایا: "اور چچا موبائل کی ریکارڈنگ آن رکھنا۔ وہ بے دھیانی میں سب کچھ مان لے گا۔”
اگلے دن چچا سیدھا فہد کے ہوٹل پہنچ گئے۔
کمرے میں داخل ہوتے ہی گرج کر بولے: "فہد! شرم کرو۔ سب پتہ ہے مجھے۔ علی کے پیچھے تم ہو۔ جعلی ریویو، FIR، دھمکیاں… سب تم نے کروایا ہے۔ ابھی مان لو ورنہ پولیس میں دے دوں گا۔ تمہارے ساتھ بہت برا ہوگا۔”
فہد پہلے گھبرایا، پھر ہنس کر بولا: "چچا ثبوت کہاں ہے؟”
چچا نے میز پر ہاتھ مارا: "ثبوت میں بنا دوں گا۔ مانو یا نہیں!”
فہد غصے سے اٹھا: "ہاں میں نے ہی کیا ہے! وہ یتیم میری جگہ لے گا؟ دوکان، عزت، سب میرا حق ہے۔ میں نے ہی FIR بھی کروائی اور میسج بھی کیے۔”
اسی وقت چچا نے جیب میں رکھا موبائل بند کیا۔ ریکارڈنگ مکمل تھی۔
چچا سیدھا تھانے گئے اور ریکارڈنگ پولیس کو دے دی۔
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔