گرفتاری
از: مہرو سید
علی نے پولیس کو شکایت دینے کے بعد سکھ کا سانس لیا تھا۔
لیکن اگلی صبح 2 پولیس والے دروازے پر آ کھڑے ہوئے۔
"علی! تمہارے خلاف فراڈ کی FIR درج ہوئی ہے۔ چلو تھانے۔”
علی حیران رہ گیا: "سر میں نے کیا کیا ہے؟”
ایک سپاہی بولا: "آن لائن دوکان کے نام پر لوگوں سے پیسے لیے اور بلاک کر دیا۔ ثبوت آئے ہیں۔”
ماں روتے ہوئے آگے بڑھیں: "میرا بیٹا بے قصور ہے۔”
علی نے ماں کا ہاتھ تھاما اور کہا: "ماں فکر نہ کریں۔ میں سچا ہوں۔ میں واپس ضرور آؤں گا۔”
چچا کو جب پتہ چلا تو وہ فوراً تھانے پہنچے۔ وکیل کو فون کیا۔
لیکن فہد نے پہلے ہی جعلی ثبوت اور جعلی کسٹمرز کھڑے کر دیے تھے۔
عدالت نے علی کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھا علی آسمان کی طرف دیکھ کر بولا:
"یا اللہ! تو گواہ ہے میں نے کسی کا ایک روپیہ حرام نہیں کھایا۔”
چچا روز ملنے آتے اور کہتے: "بیٹا حوصلہ رکھو۔ ہم ثبوت ڈھونڈ رہے ہیں۔”
علی سر ہلا کر کہتا: "چچا میں ٹوٹوں گا نہیں۔ زیرو سے اٹھا ہوں، ہیرو بن کر ہی واپس آؤں گا۔”
رات کو اس کے سیل میں ایک پرچی پھینکی گئی…
اس پر لکھا تھا: "معافی مانگ لو ورنہ باہر نہیں نکل پاؤ گے۔”
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔