آخری امید
از: مہرو سید
ڈاکٹر کے جانے کے بعد علی دیر تک چپ بیٹھا رہا۔
"بل پینڈنگ ہے… سیشن کینسل” یہ الفاظ اس کے کانوں میں گونج رہے تھے۔
ماں نے پوچھا: "بیٹا کیا ہوا؟”
علی نے زبردستی مسکرا کر کہا: "کچھ نہیں ماں۔ بس دوا ختم ہو گئی تھی۔”
رات کو وہ چچا کے آفس گیا۔ آنکھیں سوجی ہوئی تھیں۔
چچا نے فوراً پوچھا: "کیا ہوا علی؟”
علی نے سارا فولڈر میز پر رکھ دیا اور بولا: "چچا یہ ثبوت ہیں۔ اور ماں کا علاج بھی رک گیا ہے۔ میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔”
چچا نے فولڈر کھولا۔ جعلی اکاؤنٹس، دھمکی والے میسج، سب دیکھے۔ پھر علی کا چہرہ دیکھا۔
چچا نے جیب سے چیک بک نکالی اور 50 ہزار کا چیک کاٹ کر علی کے ہاتھ میں رکھا۔
"بیٹا یہ رکھو۔ پہلے ماں کا علاج کرواؤ۔ دشمن کا جواب ہم مل کر دیں گے۔”
علی کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ "چچا میں یہ قرض کیسے اتاروں گا؟”
چچا نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا: "محنت سے۔ بس ہمت مت ہارنا۔”
اگلے دن علی نے ہسپتال جا کر بل جمع کروایا۔ ماں کا سیشن بحال ہو گیا۔
واپسی پر اس نے پولیس اسٹیشن جا کر ساری شکایت درج کروا دی۔
شام کو گھر آ کر جیسے ہی اس نے موبائل آن کیا، ایک نیا میسج آیا:
"چیک کا پتہ چل گیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں تمہیں کون بچاتا ہے۔”
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔