لمبے اور مضبوط بالوں کی 5 ٹپس
1. ہر 3 ماہ بعد "ٹرمنگ” لازمی
ڈریں نہیں۔ صرف 1 انچ سرے کٹوائیں۔
اس سے دو منہ ختم ہوں گے اور بال تیزی سے لمبے ہوں گے۔
اگر نہ کٹوائیں گی تو اوپر تک پھٹ کر اور چھوٹے ہو جائیں گے۔
2. ہفتے میں 2 بار تیل لگائیں
ناریل + بادام + زیتون کا تیل ہلکا گرم کر کے صرف سروں پر لگائیں۔
20 منٹ بعد دھو لیں۔ سرے نرم رہیں گے اور ٹوٹیں گے نہیں۔
3. گیلے بالوں کو مت چھیڑیں
نہانے کے بعد تولیے سے دبائیں، رگڑیں نہیں۔
گیلے بال 3 گنا کمزور ہوتے ہیں۔ خشک ہونے پر موٹی کنگھی کریں۔
4. سلک کا تکیہ یا سلک کا دوپٹہ
رات کو روئی کے تکیے سے بال ٹوٹتے ہیں۔
سلک کا اسکارف باندھ کر سوئیں یا سلک تکیہ استعمال کریں۔
5. ہیٹ اور کیمیکل کم کریں
سٹریٹنر، کرلر، کلر کم سے کم کریں۔
اگر کرنا بھی ہو تو پہلے ہیٹ پروٹیکٹر سپرے ضرور لگائیں۔
اہم بات: صبر کریں۔ صحت مند سرے = لمبے بال
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں