حق تو یہ ہے حق ادا تو نے جسارت کر دیا
تحریر:پروفیسر عاصم بخاری میانوالی
منظور حسین جسارت خیالی وہ مثالی ادبی شخصیت ہیں جنھوں نے جنوبی پنجاب کے بھی ایک دور افتادہ کونے پہاڑ پور میں بیٹھ کر تاریخ ، تحقیق اور شعر و سخن کے گلشن کو خون ِ جگر کی آبیاری سے یوں مہکایا کہ جس کی ادبی خوشبو سے نہ صرف پاکستان کا کونہ کونہ مہکا ، بل کہ جس نے برصغیر پاک و ہند کے علاوہ دنیا بھر اردو زبان و ادب سے شغف رکھنے والے اذہان کو معطر کر دیا ان کی خاموش طبعی ان کے ذہن میں خیالات کے محشر کا پتا دیتی ہے کم گو ہیں مفکر ہیں، مودب ہیں سادات سے دلی محبت رکھتے ہیں واقعی منظور حسین ہیں ہمالہ قد یہ ہمہ جہت جادوئی ادبی شخصیت پیغمبری پیشہ تدریس سے وابستہ رہی اور آج بھی کتاب و قلم ہی جُڑی ہوئی ہے عجز اور منکسر المزاجی اس شخصیت کا اوڑھنا بچھونا ہے سچے اور سُچے شاعر و ادیب ہیں دل دریا کے مالک سخی اور مہمان نواز ہیں ادب کے پودے کی تحقیق و تنقید کے میدان میں خون ِ جگر سے آبیاری کر کے جنوبی پنجاب کو انھوں نے مرکز کے برابر لا کھڑا کیا ہے جو کہ ان کا احسان ِ عظیم ہے عملی انسان ہیں ان کا "سہ ماہی ادبی رسالہ نیا قدم پہاڑ پور انٹر نیشنل گواہ ہے ہرصنف ِ شعر و ادب میں انھوں نے خوب حصہ ڈال کر صحراؤں میں ادبی گلاب کھلائے ہیں میرے اس دعوے کی دلیل کے طور پر ان کے درجن بھر سے زائد نظمی و نثری مجموعے کافی ہیں مضافاتی ہونے کے سبب مشکل پسندی ان کے مزاج کا حصہ ہے تبھی تو تحقیق و تنقید ایسی دشوار گزار وادی میں آج تک ثابت قدم ہیں سچ تو یہ ہے کہ دنیائے ادب کے لیے بالعموم اور لیّہ ، جنوبی پنجاب کے لیے ان کا وجود انعام اور ادبی برکت سے کم نہیں آپ اپنی پہچان تو ہیں ہی ، جنوبی پنجاب کا مان بھی ہیں سلامت رہیں ان کے نام منظوم خراج ِ تحسین کے ساتھ اجازت
منظور حسین جسارت خیالی پہاڑ پور (لیّہ) کے نام
پروفیسر عاصم بخاری میانوالی
خیالات ہیں واقعی تیرے عالی
جسارت خیالی ، جسارت خیالی
محقق ہے نقَّاد ، شاعر مثالی
جسارت خیالی جسارت خیالی
ادب کی ہے جس نے حکومت سنبھالی
جسارت خیالی جسارت خیالی
منازل کی لیَّہ سے ہے جس نے رہ لی
جسارت خیالی ، جسارت خیالی
ہیں تسلیم کرتے جنوبی شمالی
جسارت خیالی جسارت خیالی
کہ تو نے ادب کی ہے دنیا اجالی
جسارت خیالی جسارت خیالی
مراد اپنی منظور، تُو نے ہے پالی
جسارت خیالی جسارت خیالی
تو بھی دور اپنے کا الطاف حالی
جسارت خیالی جسارت خیالی
کتاب و قلم کی ہے لج جس نے پالی
وہ عاصم بخاری جسارت خیالی

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں