پاکستان بزنس کونسل امارات کی مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم
دبئی (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کی پاکستان بزنس کونسل کے رضاکاروں نے راس الخیمہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں ہلال احمر کے تعاون سے ضرورت مند اور مستحق خاندانوں میں دو دن تک راشن کی تقسیم جاری رکھی۔ اس کا احتمام پاکستان بزنس کونسل اور ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) نے مل کر کیا تھا۔ بزنس کونسل راس الخیمہ و فجیرہ کے کوآرڈینیٹر انجنیئر محمد جاوید اس کار خیر میں پیش پیش رہے اور یہ نیک کام اپنی نگرانی میں انجام دیا۔ راشن کی تقسیم مستحق خاندانوں کے گھر کے دروازوں پر جا کر کی گئی جبکہ ضرورمند لوگوں نے راشن کے پیکٹس راس الخیمہ میں واقع کونسل کے ہیڈ آفس سے بھی موصول کیئے۔
اس موقع پر کونسل کے کوآرڈینیٹر انجیئر محمد جاوید نے کونسل کے ان ممبران اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس کونسل امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیئے ہر دم تیار ہے۔ انہوں نے کہا امارات کی پاکستانی کمیونٹی انتہائی محب وطن ہے اور وہ پاکستان کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |