Tag: علامہ رفاقت علی حقانی

  • اٹک میں عمرہ تربیتی سیمینار

    اٹک میں عمرہ تربیتی سیمینار

    اٹک میں عمرہ تربیتی سیمینار

    اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ) عمرہ ادائیگی کی احتیاط برتیں کر دَم و جنایات سے بچنا چاہیے، روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری انتہائی عجزو انکساری سے دیں، اس دربار کے آداب میں ذرا سی بھی آداب کی خلاف ورزی اعمال کو برباد کر دیتی ہے۔

    اٹک میں عمرہ تربیتی سیمینار

    ان خیالات کا اظہار شاہین اہلسنت صاحبزادہ مفتی محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ نے حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آباد اٹک کینٹ میں منعقدہ عمرہ تربیتی سیمینار میں اپنے لیکچر میں کیا۔

    حضرت علامہ مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ

    عمرہ تربیتی سیمینار استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ کی زیر سرپرستی اور صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی چیئرمین کاروان حقانیہ عمرہ گروپ پاکستان کی زیر نگرانی منعقد ہوا، اختتامی دعا علامہ منور حسین نصیروی برانچ چیئرمین ہزارہ نے کروائ۔

  • مصطفائی موٹر سائیکل میلاد ریلی

    مصطفائی موٹر سائیکل میلاد ریلی

    سالانہ عظیم الشان مصطفائی موٹر سائیکل میلاد ریلی

    اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) انجمن نوجوانان اسلام، جمعیت علمائے پاکستان، انجمن طلباء اسلام اور مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان مصطفائی موٹر سائیکل میلاد ریلی کبوتروں والی زیارت سے نکالی گئی۔

    مصطفائی موٹر سائیکل میلاد ریلی

    جس کی قیادت استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی ضلی صدر جمیعت علمائے پاکستان، شہزاد احمد چشتی، مرکزی سیرت کمیٹی کے عہدے داران الحاج محمد الیاس، الحاج محمد الماس چشتی، ندیم رضا خان، شہزاد انجم، عبدالقیوم بٹ، ڈاکٹر عرفان احمد قادری، حاجی صبغۃ اللہ بابر، محمد ریاض بھٹی، ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی، علامہ نیاز حسین اعوان، صاحبزادہ محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ، ڈاکٹر علامہ یاسر اعوان، صاحبزادہ احتشام الحق حیدر، ڈاکٹر صاحبزادہ محمد شعبان حقانی، ڈاکٹر عرفان احمد قادری، محمد ابتہاج ضیا میروی، فخر محمود نورانی، محمد ارشد حسن سنی فورس، سید محمد اقبال شاہ، صوفی محمد فیصل نقشبندی، الحاج غلام مصطفی عطاری، صاحبزادہ سید ثنا اللہ شاہ گیلانی ڈھیر شریف، صاحبزادہ سید عظمت حسین شاہ گیلانی، محمد مسعود احمد گجر سمیت کثیر افراد تعداد میں علمائے کرام زعماء و مقتدر شخصیات نے کی۔

    مصطفائی موٹر سائیکل میلاد ریلی

    ریلی اٹک شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد فوارہ چوک اٹک شہر میں اختتام پذیر ہو گئی، ریلی کے انتظامیہ نے پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا.

  • سالانہ میلاد مصطفیؐ اور میلاد ریلی

    سالانہ میلاد مصطفیؐ اور میلاد ریلی

    سالانہ میلاد مصطفیؐ اور میلاد ریلی

    عظیم الشان38ویں ”سالانہ میلاد مصطفےٰﷺ کانفرنس“اورآٹھویں ”سالانہ میلاد ریلی“ اختتام پذیر


    قیامت کے مشکل روز حضور ﷺ اپنے امتیوں پر مہربانی کریں گے،پیر سعادت علی شاہ


    مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،میلادمصطفیﷺ منانے کے ساتھ مدارس کی بھی سپورٹ کی جائے، علامہ رفاقت حقانی

    اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان )جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان،فقید المثال 38ویں ”سالانہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس“ اورآٹھویں سالانہ میلاد ریلی مرکز ی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آبادصدر بازار اٹک کینٹ میں بفیضان نظر خواجہ پیر حافظ عبدالحق آستانہ عالیہ بحرالحق شریف (دریا شریف)،زیر سرپرستی الحاج اعظم خان چشتی اورزیرصدارت علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذاشان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی،کانفرنس سے قبل آٹھویں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی جو محلہ اعوان آباد کا روایتی روٹ مکمل کر کے واپس جامعہ میں اختتام پزیرہوئی۔

    سالانہ میلاد مصطفیؐ اور میلاد ریلی

    جس کے مہمان خصوصی شکیل خان بنگش وائس پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ اٹک تھے جبکہ پیر سید اعجاز حسین شاہ بخاری آف بروٹھہ شریف نے افتتاحی دعا کی،ریلی کے اختتام پر کانفرنس کا آغاز ہوگیا،نقابت کے فرائض ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعون اور ساجد محمود قادری نے سرانجام دئے جبکہ صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم سٹیج تھے،کانفرنس سے علامہ سید ثنا ء اللہ شاہ گیلانی ڈھیر شریف،جانشین فرید الملت علامہ سعید احمد قادری، علامہ ناصر اشفاق قادری،علامہ قاری نثار احمد چشتی،صاحبزادہ سمیر احمد قادری آف سنگ جانی، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان اعوان حقانی سمیت جید علماء کرام نے خطابات کئے جبکہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید سعادت علی شاہ گیلانی چیئرمین علماء ومشائخ کونسل پاکستان نے کہاکہ قیامت کے مشکل روز بھی حضور ﷺ اپنے امتیوں پر مہربانی کریں گے حوض کوثر، پل صراط اور میزان پر موجود ہونگے، صحابہ اور اہل بیت کا نام استعمال کرکے نفرتیں نہ پھیلائی جائیں بلکہ محبتوں کو عام کیا جائے، میلاد مصطفی اور اتباع مصطفی لازم و ملزوم ہیں،میلاد والے آقا کو ماننے کے ساتھ ساتھ آقا علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے،،نماز مصطفی کریم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،کسی حال میں نہ چھوڑی جائے، اس پرفتن دور میں مدارس و علماء سے محبت اور مضبوط تعلق رکھنے میں ہی بقاء ہے۔

    جامعہ حقانیہ اٹک

    بانی و مہتمم جامعہ ھذا علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے خطبہ صدارت میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ میلادمصطفی منانے کے ساتھ پیغام مصطفی کو بھی اپنایا جائے،مدرس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں انہیں مضبوط کرنا چاہیے، جامع مسجد حیدر کرار محمدنگر میں دو سال سے نمازیں ہو رہی ہیں اسکی تعمیر پر ۱یک کروڑ روپے لاگت آئے گی،کانفرنس میں صاحبزادہ سید اوصاف علی شاہ المعروف بلال پیر چورہ شریف، علامہ نیاز حسین اعوان، علامہ قاری تنزیل الرحمن، علامہ حافظ فتح خان چشتی، علامہ حافظ سلیم آف بریار، سردار رفاقت خان آف اکھوڑی،مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے نگران اعلیٰ الحاج محمد الیاس چشتی، قیوم بٹ،ملک حافظ عاقب جاوید آف ہمک،ارشد حسن سنی فورس شکردرہ،شہزاد احمد چشتی، ملک عبدالعزیز ایڈووکیٹ، حاجی محمد فاضل چشتی، حاجی گلاب حسین خلیفہ سالک آباد شریف،ہیڈ ماسٹر صوفی رمضان معصومی خلیفہ موہری شریف،حاجی عبدالواحد شاہ،ضلعی آفیسر جی پی او نور محمد ضیاء،حاجی محمد اکرم میروی، ابتہاج ضیاء میروی، حافظ نزاکت خان، مولانا عبدالقیوم نقشبندی، راجہ فیصل محمود قادری، صوفی محمد صدیق نقشبندی، ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی، خواجہ محمود الحسن، ڈاکٹر اسد وحید اعوان،ماسٹر غلام رسول، ٹھیکیدار محمد قاسم قادری، محمد سجاد قادری، قاری عبدالرشید چشتی میروی، کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام، مختلف دینی جماعتوں کے قائدین، مشائخ عظام، اسکالر،دانشور، وکلاء،صحافی، ڈاکٹرز،معززین علاقہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عشاقان مصطفی نے قافلہ در قافلہ بھر پور شرکت کی، جس سے مسجد کا ہال، مدرسہ،بیسمنٹ،بنات ایکاڈیمک بلاک سمیت تینوں منزلیں، عوام اہلسنت سے بھر گئیں اور ہوائیں درودوسلام کی صداؤں سے معطر ہوگئیں، آخر میں ملک وملت کی سلامتی،خوشحالی وترقی اور افواج پاکستان و عوام پاکستان کے لیے خصوصی دعاکی گئی او رشرکاء کی تواضع کابلی پلاؤ کی صورت میں پُرتکلف وسیع لنگر سے کی گئی۔

    میلاد


  • 24واں تقسیم اسناد و شانِ اولیاء کانفرنس

    24واں تقسیم اسناد و شانِ اولیاء کانفرنس

    24واں تقسیم اسناد و شانِ اولیاء کانفرنس

    اٹک ( ڈاکٹرشجاع اختر اعوان) مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کا 24واں تقسیم اسناد و شانِ اولیاء کانفرنس استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی ومہتمم جامعہ ھذا کی زیر صدارت شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، جس میں صاحبزادہ صوفی ملک، راشد محمود نقشبندی استانہ عالیہ خوشبو ئے بحر الحق شریف مہمان خصوصی تھے. حضرت علامہ قاری محمد اصف امین نورانی خطیب اعظم غازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران شریف پڑھنے والے، پڑھانے والے سننے سنانے والے اور ان سے محبت کرنے والے خوش قسمت ہیں جن کے لیے زمین کی تمام مخلوقات حتی کہ سمندر میں مچھلیاں بھی دعائے مغفرت کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے اولیاء کرام کو بلند شان عطاء فرمائی ہے. اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔

    24واں تقسیم اسناد و شانِ اولیاء کانفرنس

    اس موقع پر جامعہ کے زیر اہتمام 40روزہ فہم دین کورس کی کامیاب تکمیل کرنے والے طلباء و طالبات کو بھی اسناد سے نوازا گیا. صاحبزادہ محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم اعلی، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اور ڈاکٹر قاری محمد یاسراعوان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا جبکہ استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی ترویج و اشاعت کے لئے خود کو، اولاد، مال اور وقت کو پیش کرنا بڑی سعادت ہے ان شاء اللہ اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طرح یہ ادارہ بھی عظیم یونیورسٹی کی شکل اختیار کرے گا. جامعہ کے زیر اہتمام 38ویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس 22 ستمبر کو ہوگی جس میں حضرت پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف خطاب کریں گے. اس موقع پر سیاسی سماجی مذہبی اہم شخصیات سمیت اہلیان علاقہ نے بھرپور شرکت کی. حاضری کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی گئی.

  • انجمن نوجوانان الفلاح کی تقریب یوم آزادی

    انجمن نوجوانان الفلاح کی تقریب یوم آزادی

    انجمن نوجوانان الفلاح کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

    اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) انجمن نوجوانان الفلاح کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب مرکز اسلام کے نورانی ہال میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی صاحب نے کرتے ہوۓ فرمایا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے اکابرین کی قربانیاں ہیں جنکو ہم کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے قائد اعظم محمد علی جناح وجملہ جن خواتین و حضرات نے قربانیاں دی ہیں انکے درجات کی بلندی کی دعا ملک و ملت کی سلامتی نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے دعا کی

    ۔

    انجمن نوجوانان الفلاح کی تقریب یوم آزادی


    جبکہ انجینیئر حافظ محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ،ڈاکٹر محمد یاسر اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 3 اٹک، ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان نے خطاب کیا ، جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم کے طلباء نے ملی نغمے پڑھے۔ آخر میں مرکزی صدر انجمن نوجوانان الفلاح رجب علی حقانی اعوان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہ ہوش کے ناخن لیں آزادی کے نام پر نوجوانان بچوں اور بچیوں سے ناچ گانے نہ کروائیں یہ ملک ناچ گانوں کے لیے آزاد نہیں ہوا ملک پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا اور اس میں قانون بھی اسلامی ہی لاگو ہو گا

  • جامعہ حقانیہ کا23واں جلسہ تقسیم اسناد

    جامعہ حقانیہ کا23واں جلسہ تقسیم اسناد

    مرکز اسلام جامعہ حقانیہ کا23واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد اختتام پزیر


    اس سال93طلباء و طالبات فارغ التحصیل، ریزلٹ100فیصد رہا


    ہماری بقاء مدارس دینیہ کی وجہ سے ہے، ان سے تعلق استوار رکھیں، علامہ ظفر حقانی

    اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان )جشن نزول قرآن،ختم قرآن ویوم قیام پاکستان کے موقع پرمرکز اسلا م جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اعوان آباد اٹک کینٹ کا 23واں سالانہ جلسہ تقسیم اسنادجامعہ ھذا کے بانی و پرنسپل استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ کی زیر صدارت انتہائی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، افطار وڈنر پارٹی کے بعد پہلی نشست جبکہ مرکزی نشست بعد نماز تراویح منعقد ہوئی جس میں نظامت کے فرائض ناظم اعلیٰ جامعہ ھذا صاحبزادہ نجینئر محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ اورڈاکٹر قاری محمدیاسر اعوان نے سرانجام دئے۔

    جامعہ حقانیہ کا23واں جلسہ تقسیم اسناد

    تقریب میں تلاوت حافظ محمد نزاکت نقشبندی، نعت شریف صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان اور محمد اکرم بھولا نقشبندی چوراہی نے پیش کی جبکہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت علامہ حافظ محمدظفر اقبال حقانی نے کہاکہ قرآن حکیم لازوال دولت ہے، قرآن کے عالم اور طالب علم کے پاؤں کے نیچے فرشتے نورانی پر بچھاتے ہیں، اسلام سلامتی و امن کا دین کا ہے جس نے بہترین معاشی نظام بھی دیا، ہماری بقاء مدارس دینیہ کی وجہ سے ہے، اللہ جب کسی قوم پر عذاب بھیجنے کا رادہ فرماتا ہے ہے تو اس بستی کے قرآن پڑھنے والوں کی وجہ سے عذاب ٹال دیتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مدارس دینیہ کو مضبوط کریں اور ان سے اپنا تعلق استوار رکھیں،ناظم اعلیٰ جامعہ ھذا صاحبزادہ محمد طیب میلادی نے تعلیمی رپورٹ میں بتایا کہ اس سال جامعہ سے 93طلباء و طلبات نے حفظ، تجوید، ناظرہ درس نظامی اور مختلف شعبہ جات میں تعلیم کی تکمیل اور الحمدللہ جامعہ ھذا کا تنظیم لمدارس ایلسنت بورڈ کے تحت امتحانات میں رزلٹ 100فیصد رہا، تمام طلباء نمایاں نمبرات سے کامیاب ہو کر سند کے حقدار ٹھہرے،صدر ِ محفل علامہ ابو طیب حقانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شرکاء کی تواضع تبرک سے کی گئی۔

  • جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم  کے امتحانات

    جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم کے امتحانات

    جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ کے ششماہی امتحانات آج سے شروع ہونگے
    ناظرہ، حفظ القرآن اور تربیت و ادب کے امتحانات رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونگے، طیب میلادی

    اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ) مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ ملحق تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے شعبہ امتحانات نے طلباء و طالبات کے ششماہی امتحانات کے انعقاد کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق جامعہ کے ناظم اعلی صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ جامعہ کے ششماہی امتحانات 16 دسمبر سے شروع ہوجائیں گے جس میں شعبہ تجوید و قرات، ثانویہ عامہ میٹرک، خاصہ ایف اے اور الشھادۃ العالیہ بی اے کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے، جسکا تفصیلی نظام الاوقات شعبہ امتحانات نے جاری کر دیا ہے۔ جامعہ کے بانی و پرنسپل استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی نے شعبہ امتحانات کو صاف شفاف اور مثالی نظم و ضبط سے جدید طریقہ کار کے تحت امتحانات انعقاد کرانے کی خصوصی ھدایات کیں ہیں جنکی روشنی میں شعبہ امتحانات نے امتحانی طریقہ کار، پالیسی، لائحہ عمل، ممتحن ڈیوٹی، پیپر پیٹرن اور ھدایات تیار کر لی ہیں، جدید طریقہ امتحانات کے انعقاد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جارہی ہے جسکی نگرانی صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی کر رہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر شعبہ جات ناظرہ، حفظ القرآن اور تربیت و ادب کے امتحانات بھی رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونگے۔ جامعہ کے بانی و پرنسپل نے امتحانات میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات کو محنت، لگن، خلوص اور للہیت اختیار کرنے کی ھدایات دی ہیں۔

  • بلدیہ ہال میں اصلاح معاشرہ کانفرنس

    بلدیہ ہال میں اصلاح معاشرہ کانفرنس

    اٹک(نمائندہ خصوصی )فلاحی تنظیم انجمن نوجوانان الفلاح کے زیر اہتمام ٹی ایم اے بلدیہ ہال اٹک شہر میں پروقار "اصلاح معاشرہ کانفرنس” استاذ العلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ کی زیر صدارت منعقد ہوئی، نقابت کے فرائض صاحبزادہ محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ ریسرچ سکالر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد اور ساجد محمود قادری نے سرانجام دئیے، تلاوت قاری محمد اشفاق اویسی اور قاری عصمت اللہ اویسی جبکہ نعت شریف شیر علی قادری، صاحبزادہ محمد قاسم قادری، صاحبزادہ اسجد حسین کاظمی اور محمد آویز شہزاد مدنی نے پیش کی۔ کانفرس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے محقق ابن محقق صاحبزادہ ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی نے کہا کہ اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ضرورت ہے.

    بلدیہ ہال میں اصلاح معاشرہ کانفرنس

    اس عنوان پر انجمن نے پروگرام ترتیب دے کر معاشرے کی ایک اہم ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے، قرآن و سنت میں ہر شعبہ سے منسلک شخص کو درست سمت کی جانب رہنمائی ملتی ہے جس کے ذریعے وہ کامل انسان بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ سائنس چوکٹ مصطفی سے جڑنے کی وجہ سے دین کی اساس ہے، شہزاد احمد چشتی مرکزی رہنما انجمن نوجوان اسلام پاکستان نے کہا اصلاح معاشرہ کانفرنس کے عنوان سے وقت کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس وقت نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں انکو فلاحی کاموں پر لگایا جائے تاکہ معاشرہ ترقی کی طرف گامزن ہو، محمد طاہر ملک ایم سی بی نے کہا کہ مسلم سائنس دانوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے علمائے کرام اس طرف توجہ دیں مسلم سائنسدانوں کی جدیدٹیکنالوجی کواورانکی خدمات کونصاب کا حصہ بنایاجائے، استاذ العلماء مفتی ابو طیب فاقت علی حقانی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ ہیں انہیں اسلامی تعلیمات کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی کے ہر شعبہ میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ مسلمان عالم دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار اور مقام واپس حاصل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ کشتہ عشق مصطفی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی سے بڑھ کر کون بڑا سائنس دان ہو سکتا ہے جنہوں نے قرآن مجید کی روشنی میں کہا کہ زمین ساکن ہے، سائنس دانوں نے قرآن سے روشنی لیکر ایٹم بم بنا دیا اور ریڈیائی لہروں کے ذریعے سے آواز اور تصویر کو محفوظ کر لیا، ڈاکٹر محمد عبدالقدیر پاکستان کا ہیرو ہیں انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علمائے کرام اپنے اپنے انداز میں جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر شعبہ میں کام کر رہے ہیں، مرکزی صدر انجمن نوجوانان الفلاح رجب علی حقانی عوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن اور منشور اللہ رب العزت کی عبادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت اور خدمت خلق ہے ، ہم خدمت خلق و خدمت انسانیت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی مشن پر کاربند رہیں گے، ماضی کی طرح آئندہ بھی معاشرے کے لاوارث، لاچار، یتیم، غریب لوگوں کا سہارا بننے کی کوشش کرتے رہیں گے گے، انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کا کنبہ ہے جو اس کے کنبے سے محبت کرتا ہے اور اس کی خدمت کرتا ہے اللہ اس سے راضی ہوتا ہے، آپ لوگوں کی دعاؤں سے انشاء اللہ انجمن نوجوان الفلاح مستقبل میں اولڈ ایج کئر ہوم، آرفن ہوم، فری میڈیسن، فری ہاسپیٹلائزیشن، نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کے تدراک کے لئے اویرنیس پروگرام و دیگر کئی فلاحی کاموں کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی شکیل خان بنگش وائس چیئرمین کینٹ بورڈ اٹک، مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے صدر حاجی محمد الماس چشتی، عبدالقیوم بٹ، نگران اعلی حاجی محمد الیاس چشتی، فخر نورانی، حاجی صبغۃ اللہ بابر، ندیم رضا خان، ملک شاہد اقبال اعوان، حکیم چودھری خالد محمود، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی، حافظ ثاقب حنیف، ملک وسیم اکرم میروی اور کثیر تعداد میں معززین و زعماء نے شرکت کی، صاحبزادہ پیر سید عطاء اللہ شاہ گیلانی ڈھیر شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے صاحبزادہ ثناء اللہ شاہ گیلانی نے آخر میں ملک و ملت کی۔سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی، مرکزی صدر رجب علی حقانی اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور لنگر سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

  • نکاح نصف ایمان ہے- رفاقت علی حقانی

    نکاح نصف ایمان ہے- رفاقت علی حقانی

    اٹک( شجاع اختر اعوان)ممتاز عالم دین استاذ العلماء علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ نے نکاح کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نصف ایمان ہے، میاں بیوی کی آپس کی محبت دنیا کی جنت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ میاں بیوی سمیت معاشرے کا ہر فرد اپنا محاسبہ کرے اور انفرادی اور اجتماعی طور پر سنت مصطفی کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ دنیا و اخرت میں کامیاب ہوں ۔

    نکاح نصف ایمان ہے- رفاقت علی حقانی

    کاشانہ فاروق میں دختر میاں محمد ناصر فرید قریشی،ماشاءاللہ شادی ھال میں اور پشاور میں شادی کی تقریب میں ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان فاضل و مدرس جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ اور ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان۔ ظفر بیگ۔کامل حیات۔محمد سہیل، سید رفاقت حسین شاہ،حسن جاوید،عامر صفدر،محمد ثاقب،شہزاد عدیل،دولہا سعد خلیل،قریشی برادران تین دولہے کے علاوہ متعدد حضرات موجود تھے

  • میلاد مصطفےٰؐ کانفرنس وساتویں میلاد ریلی

    میلاد مصطفےٰؐ کانفرنس وساتویں میلاد ریلی

    عظیم الشان37ویں سالانہ میلاد مصطفےٰؐ کانفرنس“اورساتویں ”سالانہ میلاد ریلی“ اختتام پذیر
    میلاد مصطفیؐ اور اتباع مصطفیؐ لازم و ملزوم ہیں،پیر سعادت علی شاہ
    میلادمصطفیؐ منانے کے ساتھ پیغام مصطفیؐ کو بھی اپنایا جائے،علامہ رفاقت حقانی

    اٹک( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان)جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان،فقید المثال 37ویں ”سالانہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس“ اور ساتویں سالانہ میلاد ریلی مرکز ی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آبادصدر بازار اٹک کینٹ میں بفیضان نظر خواجہ پیر حافظ عبدالحق آستانہ عالیہ بحرالحق شریف (دریا شریف)،زیر سرپرستی الحاج اعظم خان چشتی اورزیرصدارت علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذاشان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی،مہمان خصوصی یادگار اسلاف سیاح الحرمین الحاج قاری ضیاء الدین مدنی عباسی تھے، کانفرنس سے قبل ساتویں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی جو محلہ اعوان آباد کا روایتی روٹ مکمل کر کے واپس جامعہ میں اختتام پزیرہوئی اور کانفرنس کا آغاز ہوگیا،نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت حافظ اسامہ نقشبندی جہلم نے سرانجام دئے جبکہ صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم سٹیج تھے، تلاوت قاری علامہ محمد اشفاق اویسی، قاری عصمت اللہ اویسی،نعت شریف سید بلال حسین شاہ QTV، ڈاکٹر صاحبزادہ محمد شعبان حقانی،حافظ محمد عارف راولپنڈی، محمد فیضان ناوہ، انجمن چمنستان رسالت کے ثنا خوانان حضرات، محمد احسن محمود حقانی، شفقت محمود و دیگر نے پیش کی،کانفرنس سے علامہ نذیر احمد قادری، علامہ سعید احمد قادری سمیت جید علماء کرام نے خطاب کیاجبکہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید سعادت علی شاہ گیلانی چیئرمین علماء ومشائخ کونسل پاکستان نے کہاکہ میلاد مصطفی اور اتباع مصطفی لازم و ملزوم ہیں،میلاد والے آقا کو ماننے کے ساتھ ساتھ آقا علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے،،نماز مصطفی کریم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،کسی حال میں نہ چھوڑی جائے، اس پرفتن دور میں مدارس و علماء سے محبت اور مضبوط تعلق رکھنے میں ہی بقاء ہے.

    میلاد مصطفےٰؐ کانفرنس وساتویں میلاد ریلی

    بانی و مہتمم جامعہ ھذا علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے خطبہ صدارت میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ میلادمصطفی منانے کے ساتھ پیغام مصطفی کو بھی اپنایا جائے،کانفرنس میں علامہ نیاز حسین اعوان، مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے نگران اعلیٰ الحاج محمد الیاس چشتی،ندیم رضا خان، قیوم بٹ،ملک حافظ عاقب جاوید آف ہمک،ارشد حسن سنی فورس شکردرہ، فیصل محمود ساگر،شہزاد احمد چشتی، عمر ارشد ایڈووکیٹ، غلام امجد عطاری اسد سویٹس،حاجی صبغۃ اللہ بابر،سید انورحسین شاہ حضرو،حاجی غلام رؤف منظور نظر دریا شریف، ملک عبدالعزیز ایڈووکیٹ، حاجی محمد فاضل چشتی، محمد آفتاب منظور نظر پیر صاحب بلاوڑہ شریف، حاجی گلاب حسین خلیفہ سالک آباد شریف،ہیڈ ماسٹر صوفی رمضان معصومی خلیفہ موہری شریف،علامہ عبدالغنی نقشبندی، چوہدری حکیم خالد محمود، ٹھیکیدار شیخ ظہور احمد، حاجی عبدالواحد شاہ،مولانا عبدالقیوم نقشبندی کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام، مختلف دینی جماعتوں کے قائدین، مشائخ عظام، اسکالر،دانشور، وکلاء،صحافی، ڈاکٹرز،معززین علاقہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عشاقان مصطفی نے قافلہ در قافلہ بھر پور شرکت کی، جس سے مسجد کا ہال، مدرسہ،بیسمنٹ، خواتین نیو ایکاڈیمک بلاک سمیت تینوں منزلیں،فرنٹ گراؤنڈ عوام اہلسنت سے بھر گئیں اور ہوائیں درودوسلام کی صداؤں سے معطر ہوگئیں، آخر میں ملک وملت کی سلامتی،خوشحالی وترقی اور افواج پاکستان و عوام پاکستان اور ڈاکٹر قاری محمد یاسراعوان قادری کے کمسن بیٹے کی وفات پرصبر جمیل و نعم البدل کے لیے خصوصی دعاکی گئی او رشرکاء کی تواضع کابلی پلاؤ کی صورت میں پُرتکلف وسیع لنگر سے کی گئی

    shuja awan

    ڈاکٹر شجاع اختر اعوان