ضلع اٹک کے شہری علاقوں میں ٹائیفائیڈ ٹیکوں کی مہم 14سے 26جون 2021تک

اٹک (خصوصی رپورٹ) پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک کے شہری علاقوں میں بھی ٹائیفائیڈ ٹیکوں کی مہم 14سے 26جون 2021تک جاری رہے گی جس میں 9 ماہ سے 15 سال تک عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اس سلسلہ میں پرائیویٹ ڈاکٹرز و پریکٹسنیشرز کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک سیمنار کا انعقاد ٹی ایم اے ہال اٹک میں کیا گیا

typhoid-vaccination-campaign-in-urban-areas-of-attock-district-from-14-to-26-june-2021


جس سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈاکٹر خالد محمود کوآرڈینیٹر ای۔پی۔آئی راولپنڈی ڈاکٹر محمد آصف چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر جواد الہی ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر جنید صادق نے بریفننگ دی اور سامعین کو ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ
ٹائیفائیڈ بخار کی نشانیوں اور علامات میں متلی معدے میں درد سر درد دست یا قبض طویل عرصہ تک بخار جسم پر سرخ نشانات شدید کمزوری کی علامات شامل ہیں ٹائیفائیڈ آلودہ پانی پینے متاثرہ افراد سے ہاتھ ملانے رفع حاجت کے بعد ہاتھ نہ دھونے اور دیگر کئی عوامل کی وجہ سے پھیلتا ھے آلودہ اشیائے خوردو نوش کو اچھی طرح نہ دھونے سے ٹائیفائیڈ کا مرض پیدا ہو سکتا ھے اس سے بچاؤ کیلئے ضروری ھے کہ صاف پانی کا استعمال کریں صفائی کو اپنا شعار بنائیں
سیمنار میں صدر پاکستان ٹائیفائیڈ ویکسین کا ایک انجکشن زندگی بھر اس موذی مرض سے بچاؤ کا سبب بن سکتا ھے میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر سجاد نقوی ۔ڈاکٹر کیپٹن ر فیاض احمد خان سمیت پرائیویٹ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران ڈاکٹر سعید اختر ڈاکٹر طالب حسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ ڈاکٹر شاھد صاحب و دیگر نے شرکت کی سیمنار کا اہتمام ڈسٹرکٹ ویکسینیشن سپریٹنڈنٹ راجہ محمد اسماعیل نے کیا تھا سیمنار کے آخر میں سوال و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

کیمبل پور سے اٹک تک - 10

جمعرات جون 10 , 2021
بھٹو مرحوم کی عادت تھی کہ اگر ضروری نہ ہو تو کسی کو بھی 5 سات منٹ سے زیادہ وقت نہیں دیتے تھے
iattock

مزید دلچسپ تحریریں