News اٹک خورد، چلتی ٹرین سے اترتے شخص کا پاﺅں کٹ گیا

D

Daily Attock News

Guest

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک خورد ،ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین سے اترتے ہوئے جوان کا پاﺅں ٹرین کی زد میں آکر کٹ گیا ریلوے ملازم 32 سالہ محمد رضوان ولد دین بادشاہ اٹک خورد کے سٹیشن پر چلتی ٹرین سے اترتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر گیا جس کے نتیجے میں پاﺅں کٹ کر علیحدہ ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا۔

Continue reading...
 
Top