جنگل ، کلہاڑی اور دستہ
زمانہ قدیم کی بات ہے جنگل کو خبر ملی کہ انسان نے لوہا دریافت کر لیا ہے اور اب وہ اوزار بنائے گا۔ جنگل ہنس دیا۔ کچھ عرصےبعد خبر ملی کہ انسان نے کلہاڑی بنا لی ہے۔ جنگل پھر سے ہنسا۔
چند دن بعد خبر آئی کہ کلہاڑی کو انسان نے تیز کر لیا ہے جنگل حسب معمول ہنس دیا۔ اور اس بار کہا کہ اس سے جنگل کو کیا خطرہ۔
چند روز بعد خبر ملی کہ انسان نے کلہاڑی میں لکڑی کا دستہ لگا دیا ہے۔ اس بار جنگل میں کہرام مچ گیا۔ اب جنگل نہیں بچے گا اب جنگل کٹ جائیگا کیونکہ ہمارا اپنا اس سازش میں شامل ہو چکا ہے۔
جب تک کوئی اپنا دشمن سے نہ مل جائے تب تک کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔