Tag: رفاقت علی حقانی

  • سالانہ 26واں تقسیم اسناد و محفل ختم قرآن مجید

    سالانہ 26واں تقسیم اسناد و محفل ختم قرآن مجید

    سالانہ 26واں تقسیم اسناد و محفل ختم قرآن مجید

    اٹک(سٹی رپورٹر )مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کا سالانہ 26واں تقسیم اسناد و محفل ختم قرآن مجید استاذ العلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا کی زیر صدارت اختتام پذیر ہو گیا ۔ جامعہ کے ناظم اعلیٰ انجینئر مفتی محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ نے سالانہ تعلیمی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ جامعہ کی ذیلی شاخیں بولیانوال مفتی محمد اللہ دتہ صدیقی، ملاں منصور میں صاحبزادہ اسرار احمد ہاشمی، پنڈی گھیب میں مولانا قاری داؤد احمد رضوی، آزاد کشمیر مظفرآباد ٹمبی سمیت بارہ سو کے لگ بھگ طلباء کرام قرآن وحدیث کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اس پر فتن دور میں انکی مالی امداد کر کے صدقہ جاریہ میں شامل ہوں ۔تقریب میں مفتی ابن مفتی علامہ عبدالرشید چشتی تبسم نقیبی نے مختصر اور جامع الفاظ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنوں کے دور میں آخر الزمان نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور انکے اھل بیت ؑ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے وابستہ رہ کر بچا جا سکتا ہے۔کاروان حقانیہ کے چیئرمین صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی نے ترنم میں قرآن اور صاحب قرآن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمات مصطفیؐ میں ہی عمل کرنے میں فلاح ہے۔

    سالانہ 26واں تقسیم اسناد و محفل ختم قرآن مجید

    علامہ ڈاکٹر محمد یاسر اعوان نے جامعہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں حافظ لال محمد فاروقی۔ مہمان خصوصی سیاسی سماجی نوجوان رہنما سردار رحمت علی خان ۔حافظ محمد شیر افضل۔ڈاکٹر نذیر احمد راولپنڈی، واے ایس او کے چیئرمین فیصل نیاز ۔ماسٹر جاوید اقبال ماڑی، ماسٹر عتیق احمد، حاجی محمد صبغت اللہ بابر۔صوفی فیصل محمود نقشبندی خلیفہ مجاز سالک آباد شریف، ملک اورنگزیب سروالہ کے پوتے ملک احمد حسن، حاجی محمد تنویر، ٹھیکیدار شمیم خان، نور محمد ضیاء میروی ضلعی آفیسر جی پی او ریٹائرڈ، حاجی گلزار احمد، حاجی محمد رفیق وجملہ معززین علاقہ علماء کرام سادات کرام ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

    استاذ العلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی

    حافظ محمد رمضان عرف جانی اعوان اور ملک رجب علی حقانی اعوان چیئرمین نوجوان الفلاح نے شرکاء مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا کو بتایا کہ مرکزاسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں عیدالفطر کی نماز 8 بجے استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔

  • مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کا اجلاس 2024

    مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کا اجلاس 2024

    مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کا اجلاس 2024

    اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان)مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کا نمائندہ اجلاس حاجی محمد الیاس چشتی کی نگرانی اور حاجی محمد الماس چشتی کی صدارت میں الخیر ہاوس دارالسلام کالونی اٹک میں اختتام پذیر ہو گیا۔جس میں سیرت کمیٹی کے عہدیداران علمائے کرام اور میلاد پارٹیوں کے صدور نے شرکت کی اور شایان شان طریقے سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منانے کے لیے فیصلے کے گئے اختتامی دعا مغرب کی امامت کے بعد استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی نے کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال 73 کے آئین بننے میں پچاس سالہ گولڈن جوبلی کے طور منایا جائے گا۔

    مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کا اجلاس 2024

    اجلاس میں جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان۔محمد ریاض بھٹی نے نقابت کے فرائض انجام دیے جبکہ علامہ قاری محمد یوسف حقانی ڈاکٹر عرفان احمد قادری ۔صاحبزادہ حافظ نذیر احمد قادری۔ شہزاد احمد چشتی ۔مولانا عبدالغنی نقشبندی۔ڈاکٹر علامہ محمد یاسر اعوان۔عبدالقیوم بٹ۔حاجی محمد ثقلین ۔ملک مجاہد ایڈووکیٹ۔حاجی خلیل الرحمٰن۔صاحبزادہ محمود شاہ گیلانی ڈھیر شریف۔قاری تنزیل الرحمن۔ملک شاہد اقبال اعوان راجہ فیصل محمودقادری ۔حاجی صبغۃ اللہ بابر وجملہ نمائندگان نے اظہار خیال کیا اورسپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کیا اور کہا کہ ناموس رسالت ﷺ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

  • اللہ کے ولیوں کی صحبت میں عقیدہ کی پختگی

    اللہ کے ولیوں کی صحبت میں عقیدہ کی پختگی

    اللہ کے ولیوں کی صحبت میں عقیدہ کی پختگی

    اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک کے صدر علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کا سیاح الحرمین الحاج قاری محمد ضیاء الدین مدنی عباسی کی معیت میں کے پی کے پشاور دربار شریف آستانہ عالیہ قادریہ نقشبندیہ میں پیر مفتی الحاج عاشق حسین قادری نقشبندی کی صدارت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے ولیوں کی صحبت میں رہ کر عقیدہ کی پختگی اعمال صالحہ کی کثرت ہوتی ہے۔

    اللہ کے ولیوں کی صحبت میں عقیدہ کی پختگی

    انہوں نے کہا کہ اسلامی سال کی ابتداء اور انتہا قربانی سے وابستہ ہے امام حسنؑ اور امام حسینؑ کی قربانیوں میں امت مسلمہ کے لیے بہترین درس ہے ۔

    امام حسینؑ نے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا لیکن دین اسلام پر آنچ نہیں آنے دی۔اختتام پر پیر سید محمد علی شاہ نے ملک وملت کی سلامتی کے لیے دعا کی

  • علی آٹوز کے زیر اہتمام عظیم الشان شہداء کربلا کی تقریب

    علی آٹوز کے زیر اہتمام عظیم الشان شہداء کربلا کی تقریب

    علی آٹوز کے زیر اہتمام عظیم الشان شہداء کربلا کی تقریب

    اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان)الکویت ھارڑویر۔اٹک ٹریکٹر ۔علی آٹوز کے زیر اہتمام عظیم الشان شہداء کربلا کی تقریب سے علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ شہداء کربلا کے سرخیل تھے جبکہ کربلا میں ابو بکر بن علی۔عمر بن علی۔عثمان بن علی بھی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسنؑ نے عظیم قربانی دیکر امت مسلمہ کو متحد ہونے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور ال بیت سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔

    علی آٹوز کے زیر اہتمام عظیم الشان شہداء کربلا کی تقریب

    امام حسینؑ نے صحابہ کرام سے مشورہ کیا اور مکہ مکرمہ مدینہ منورہ کی گلیوں کو خون کی رنگین سے بچا کر ہمیں ادب مصطفیؐ کا درس دیا۔اس موقع پر پیر زادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی چیئرمین کاروان حقانیہ۔مولانا قاری نبیل افضل قادری۔اور محمد ابرار اعوان نے شہداء کربلا کو نظم کی صورت میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ سیاح الحرمین الحاج قاری محمد ضیاء الدین مدنی عباسی نے عالم اسلام کے لیئے دعا کی ۔اختتام پر لنگر حسینی سے سینکڑوں شرکاء کی تواضع کی

  • علامہ رفاقت علی حقانی کی تقریب میں شرکت

    علامہ رفاقت علی حقانی کی تقریب میں شرکت

    علامہ رفاقت علی حقانی کی تقریب میں شرکت

    اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) پیراڈائز شادی ھال اٹک حاجی بخشیش الہی کے پوتے کی دعوت ولیمہ اختتام پذیر ہو گئی۔ ممتاز عالم دین استاذ العلماء علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ حقانیہ اٹک کینٹ نے مختصر اور جامع الفاظ میں دعا کرتے ہوئے نئے جوڑے سمیت تمام جوڑوں کی اتحاد و اتفاق کی دولت اور کھانا کھانے والے کھلانے والوں کے لیے دعا کی جس پر ملک شوکت خان ہمزہ ٹریڈ نے کہا کہ علامہ حقانی کی منفرد انداز میں دعا میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

    علامہ رفاقت علی حقانی کی تقریب میں شرکت

    تقریب میں ہر دلعزیز شخصیت غریب پرور حاجی افضل خان بنگش۔کرنل آصف خان بنگش۔منیجر بنک سید ملک ۔ملک ممتاز خان ایڈووکیٹ۔ محمد افضل عطاری۔سمیت دیگر ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے امجد پرویز۔ارشد پرویز۔جملہ فیملی کو دلی مبارک باد پیش کی

  • سالانہ 40روزہ فہم دین کورس کا آغاز

    سالانہ 40روزہ فہم دین کورس کا آغاز

    سالانہ 40روزہ فہم دین کورس کا آغاز

    اٹک( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان)معروف علمی و روحانی درسگاہ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں ہونے والے سالانہ 40روزہ فہم دین کورس کے اسباق کا آغاز3جولائی کو ہوگا، جامعہ کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ نے تمام تفصیل اور شیڈول جاری کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہہ ہر سال کی طرح امسال بھی گرمیوں کی تعطیلات میں سکول،کالج کے طلباء و نوجوانوں کے لئے قرآن، حدیث، فقہ،نماز، بنیادی ضروری مسائل، معاشرتی واخلاقی موضوعات کے جامع نصاب پر مشتمل ”40روزہ فہم دین کورس“ فی سبیل اللہ استاذ العلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا کی زیر نگرانی کرایا جائے گا جس کے اسباق کا افتتاح 3جولائی بروز بدھ صبح سات بجے ہوگا,

    سالانہ 40روزہ فہم دین کورس کا آغاز

    شرکاء کورس کے لئے روزانہ صبح 7بجے تا 9بجے کلاس ہوا کرے گی جبکہ کورس کا اختتام 11اگست کو ہوگی،داخلہ کرانے کی آخری تاریخ 30جون رکھی گئی ہے،صاحبزادہ طیب میلادی نے بتایا کہ کورس میں تفسیرالحقانی سے پورے قرآن کی تفسیر کا خلاصہ، منتخب احادیث نبویہ کی تحفیظ، نماز، کلمے، نماز جنازہ، صفاتِ ایمان، روز مرہ کی ضروری دعاؤں کی مع ترجمہ تحفیظ و دہرائی، وضو، تیمم، غسل، جنازہ،دفن و کفن، نماز اور روز مرہ کے ضرورہ بنیادی فقہی مسائل کی تفہیم و تدریس، اخلاقی و روحانی تربیت، تجوید و قرأت کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں قرآن مجید کے تلفظ اور ترتیل وحدر میں مشق،بنیادی اسلامی عقائد کی تفہیم و تدریس،اور سیرت النبیﷺ، معاشرت واخلاقیات کے منتخب موضوعات پر لیکچرز اس کورس میں شامل ہیں، کورس کے اختتام پر اظہار تشکر کی تقریب میں شرکائے کورس میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔