بجلی کی ترسیل کے نظام کے لئے اقدامات

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
وفاقی وزیر برائے توانائی حما داظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، مٹیاری لاہور ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے سے ہمارا بجلی کا نظام مضبوط ہو گا اور بجلی کی ترسیل کی استعداد بڑھے گی،بجلی کے منصوبوں کے ذریعے عوام کی بنیادی ضروریات پوری کریں گے موجودہ حکومت سی پیک کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے سی پیک پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ملک کو صنعتی پیداوار بڑھانے، بجلی اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے اور علاقے کے ساتھ رابطہ بڑھانے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کو سی پیک کے تحت مٹیاری لاہور ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن منصوبے سے ہائی پاور ٹرانسمیشن کے آغاز کے حوالے سے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ہے، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی 7 عشروں سے زائد عرصہ پر محیط ہے 1951 میں پہلی مرتبہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی سرکاری وفد نے چین کا دورہ کیا رواں سال دونوں ممالک نے حال ہی میں سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی ہے پاکستان اور چین کی دوستی تعلیم، بجلی، سیاحت، تجارت، دفاع اور صحت اور سی پیک کے منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں نظر آتی ہے 660 کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن ہمارے ترسیلی ڈھانچے میں ایک نئی ٹیکنالوجی ہے اور اس کے ذریعے سندھ میں واقع بجلی گھروں سے ملک کے دیگر علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی یہ منصوبہ بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا کرونا وباء کے باوجود یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے اور اس سے بجلی کے صارفین کو ریلیف ملے گا سی پیک پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ملک کو صنعتی پیداوار بڑھانے، بجلی اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے اور علاقے کے ساتھ رابطہ بڑھانے میں مدد ملے گی سی پیک سے پاکستان اور دنیا میں روزگاراور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے ہیں موجودہ حکومت سی پیک کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے حکومت نے تین سال میں بہت اچھا کام کیا ہے اور مختلف منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں رواں ماہ 24 ہزار 633 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی ہے اس منصوبے کی کامیابی پر این ٹی ڈی سی کی انتظامیہ، پی پی آئی ڈی، پاکستان مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی اور چین کی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن کی محنت قابل تعریف ہے مٹیاری لاہور ایچ وی ڈی سی پراجیکٹ سے ہائی پاور ٹرانسمیشن کا عمل کامیابی سے شروع ہو گیا ہے۔

iattock
Website | تحریریں

چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

جو ہم نے دیکھا - 2

ہفتہ جولائی 3 , 2021
بزرگوں سے یہ بھی سنا ہے کہ تخم تاثیر سات نسلوں تک دکھائی دیتی ہے ۔ اگر ایوب خان نہ آتے تو نہ جانے اسکندر مرزا ہمیں کہاں پہنچادیتے ۔
SAS Bukhari

مزید دلچسپ تحریریں