خدمت آپ کی دہلیز پر- مہم کا افتتاح

iattock

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اٹک شہریار عارف خان نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ مہم کا افتتاح کر دیا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک سردار ساجد علی خان، سینٹری انسپکٹر عامر الیاس کے علاوہ میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک کا سینٹری سٹاف اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک شہر یار عارف خان نے چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک و سیکرٹری اطلاعات ونشریات اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ہشام خان اعوان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے تمام36اضلاع میں آج مورخہ 27 مئی 2021ء بروز جمعرات سے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کا پہلا مر حلہ 3 ہفتوں پر مشتمل ہو گا، پہلے ہفتے میں صوبہ بھر کے تمام36اضلاع میں ہفتہ صفائی منایا جائے گا، جس میں آلا ئشوں اور گندگی کے ڈھیروں کی نشاندہی اور صفائی کی جائے گی، سڑکو ں کے ساتھ رہ جانے والے تعمیراتی میٹریل کی صفائی بھی عمل میں لائی جائے گی، وال چاکنگ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں پر آویزاں پرانے بینرز اور سٹریمرز کو ہٹایا جائے گا اور سٹر یٹ لا ئٹس کی مر مت بھی کی جائے گی جبکہ دوسرے ہفتے میں نکاسی آب کا انتظام کیا جائے گا،بڑے اور چھوٹے نالوں کی صفائی،مین ہولز کی مر مت اور پبلک باتھ رومز کی ستھرائی بھی کی جائے گی اور تیسرے ہفتے میں تمام سر کاری عمارتوں کی مکمل صفائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے پر وگرام میں پنجاب بھر کے تمام 36اضلا ع ا پنا بھر پور کر دار ادا کر یں گے اور بعد ازاں یہ پرو گرام عوامی خدمت کے دیگر حلقوں میں بھی شروع کیا جائے گا اور اس ضمن میں عوام سے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا، پروگرام میں کار کر دگی کے لحاظ سے اضلا ع کی درجہ بندی بھی کی جائے گی اور اچھی کار کر دگی پر انعام دیا جائے گا اور بر ی کارکر دگی پر باز پرس کی جائے گی، اس لیے اس کی کامیابی کیلئے تمام حکومتی مشینری متحرک انداز میں کام کر ے گی، 3 ہفتوں پر محیط اس مشق کے ہر ہفتے کا ایک مر کزی خیال ہو گا اور اس کے مطابق پورے ہفتے میں عملدر آمد کیا جائے گا، رفتہ رفتہ عوامی مسائل کے حل کیلئے زندگی کے تمام شعبوں میں اس اہم پروگرام کو نافذ کیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل حل کر نے کے سلسلے میں کو ششیں کی جاسکیں،شہر یار عارف خان نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوامی خدمت کیلئے بھر پور انداز میں کو شاں ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے شمالی،وسطی اور جنوبی پنجاب کی تر قی کیلئے مؤثر منصوبے شر وع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور ان پر عملدر آمد کا آغاز ہو چکا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب خود ان تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس ضمن میں مختلف اضلاع کے دورے بھی کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کر وائیں تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچا ئے جاسکیں 

Website | تحریریں

چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

صارفین بلوں کی ادائیگی بروقت کریں- ایس ڈی او آئیسکو

ہفتہ مئی 29 , 2021
سب ڈویژنل آفیسر(ایس ڈی او) آئیسکو سب ڈویژن اٹک سٹی شاہ زیب نے کہا ہے کہ صارفین بلوں کی ادائیگی بروقت کر کے بجلی جیسی نعمت کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں
iattock

مزید دلچسپ تحریریں