پرائیویسی پالیسی

پرائیویسی پالیسی

ہماری پرائیویسی پالیسی

نجی معلومات کی پالیسی

ہم فی الوقت کسی قسم کی کوئی بھی صارف معلومات جمع نہیں کر رہے نہ کوئی عمومی صارف کھاتہ بنانے کی سہولت اس وقت ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے۔ تاہم اس بارے میں ہماری پالیسی درج ذیل ہے۔

آپ کے متعلق حاصل کی گئیں نجی معلومات کے بارے میں ہماری پالیسی درج ذیل ہے۔

ا: سٹیٹ مینٹ آف انٹینٹ

ب: وزیٹرز کے بارے میں معلومات

ج: ‘کوکیز’ کیا ہے؟

د: نجی معلومات داخل کرنا

ھ: نجی معلومات تک رسائی

و: سولہ سال سے کم عمر کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے

ز: اپنے کوکیز کوڈ کو کیسے دیکھا جائے؟

1: سٹیٹ مینٹ آف انٹینٹ

فارمز میں دیےگئے خانوں میں اپنے بارے میں تفصیلات درج کرنے سے آئی اٹک آپ کو وہ خدمات مہیا کر سکے گا جو آپ کو مطلوب ہیں۔ جب بھی آپ ہمیں نجی معلومات فراہم کریں گے ہم ان معلومات کو اپنی اس پالیسی کے مطابق استعمال کریں گے۔ ہماری خدمات کا مقصد آپ کو وہ معلومات فراہم کرنا ہے جو آپ موصول کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے موجودہ قوانین کا احترام اور بیسٹ پریکٹس کا حصول آئی اٹک کی اولین ترجیح ہیں۔

2: وزیٹرز کے بارے میں معلومات

آپ جب بھی آئی اٹک کی ویب سائٹ پر آئیں گے تو آپ جن صفحات تک پہنچیں گے وہ کوکیز سمیت آپ کے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی۔ (مزید معلومات کے لیے پوائنٹ نمبر تین ملاحظہ فرمائیں)۔ اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ویب سائٹس کوکیز استعمال کرتی ہیں کیونکہ کوکیز ویب سائٹ شائع کرنے والوں کو مفید کام سرانجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں جیسے کہ یہ معلوم کرنا کہ کسی کمیوٹر یا اسے استعمال کرنے والے نے پہلے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا ہے یا نہیں۔ بار بار اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے کمپیوٹر میں دیکھا جاتا ہے کہ آیا اس کمپیوٹر پر پہلے سے اس سائٹ کے حوالے سے کوئی ککی موجود ہے یا نہیں جو آپ کے پچھلے وزٹ کے دوران آپ کے کمپیوٹر میں داخل کی گئی تھی۔

کوکیز کا مقصد کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے جو ویب سائٹ بنانے والوں کو اپنی خدمات کو ان کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور استعمال کرنے والے کے پروفائل کا تجزیہ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے پچھلے وزٹ پر ہمارے تعلیمی صفحات پر گئے تھے تو کوکیز ہمیں یہ بتا سکتی ہیں اور اس سے ہمیں آپ کے اگلے وزٹ کے دوران اپنی تعلیم کے متعلق معلومات کو آپ کے لیے واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ریڈ شیرف انٹرنیٹ کے استعمال پر ایک تحقیقی اور رائے شماری کرنے والی کمپنی ہے جو ویب سائٹ پر آنے والوں کے بارے میں غیر نجی معلومات ان کوکیز اور کوڈ کے ذریعے اکٹھا کرتی ہے جو سائٹ میں ایم بیڈڈ ہوتی ہیں۔ یہ کوکیز اور کوڈ دونوں ایسے غیر نجی اعداد و شمار فراہم کرتے ہیں جیسے کہ استعمال کرنے والا کن مختلف پیجز تک گیا، کتنی دیر تک ان پر رہا، کن کن پیجز اور راستوں سے گزرتے ہوئے کسی پیج تک پہنچا، استعمال کرنے والوں کی سکرین سیٹنگ کیا ہے اور اسی طرح کی دیگر عمومی معلومات۔ اس سے آئی اٹک کو اس کی سائٹ تک آنے والوں کے لیے اپنی خدمات کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

کوکیز’ کیا ہیں؟

جب آپ کسی بھی سائٹ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر کو خودکار طور پر کوکیز جاری کر دی جاتی ہیں۔ کوکیز ایسی ٹیکسٹ فائلز پر مشتمل ہوتی ہیں جن کے ذریعے ہمارا سرور آپ کے کمپیوٹر کی شناخت کرتا ہے۔ کوکیز بذات خود مختلف استعمال کرنے والوں کی شناخت نہیں کرتیں بلکہ ان کا کام صرف کمپیوٹر کی شناخت تک ہی محدود ہوتا ہے۔ یہ کوکیز زیادہ تر سائٹس جاری کرتی ہیں جس کا مقصد ان کی سائٹ پر آنے والی ٹریفک کے بارے میں اعدادو شمار اور معلومات کا حصول ہوتا ہے۔

کوکیز بذات خود صرف سائٹ کے ان حصوں اور دورانیے کے بارے میں ہی ریکارڈ جمع کر پاتی ہیں جن تک کوئی کمپیوٹر پہنچتا ہے۔ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرز کی سیٹنگ میں ان کوکیز کو بغیر اطلاع کے اندر آنے کی اجازت دیں، اندر آنے دینے سے پہلے مطلع کیا جانا ضروری قرار دیں یا کوکیز کو اپنے کمپیوٹر میں آنے سے مکمل طور پر روک دیں۔ تاہم کوکیز کو مکمل طور پر روکنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کچھ ویب سائٹس پر خاص طرح کے پیجز تک آپ رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے

اگر آپ کے کپمیوٹر کی سیٹنگ کوکیز مسترد نہیں کر رہی تو بھی آپ نامعلوم کمپیوٹر کے طور پر ہماری ویب سائٹ براؤز کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ آئی اٹک کی خدمات کے لئے رجسٹر نہیں کرتے۔

4: آپ کی نجی معلومات کی حفاظت اور اس کا استعمال

آپ آئی اٹک کمیونٹی کی رکنیت(اگر کبھی رکنیت کی سہولت شروع کی گئی عمومی صارفین کے لئے) کے لیےآئی اٹک  کو جو بھی نجی معلومات فراہم کریں ہم ان کے استعمال کے لیے قانونی طور پر آپ کو جواب دہ ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم آپ پر واضح کریں کہ ہم ان معلومات کو کیسے استعمال کریں گے اور یہ معلومات کسی کو بھی فراہم کرنے سے پہلے آپ کو مطلع کریں (یہ جاننے کے لیے کہ ہم ان معلومات کے لئے درخواست کیوں کرتے ہیں متعلقہ ویب پیجز پر جائیں)۔ عام طور پر آپ آئی اٹک کو جو بھی معلومات فراہم کریں گے وہ آئی اٹک کے اندر اور اس کے سروس پرووائیڈرز کے لیے ہی استعمال کی جائیں گی۔ یہ معلومات کبھی بھی آپ کی رضامندی حاصل کیے بغیر باہر کسی کو فراہم نہیں کی جائیں گی جب تک کہ ہم پر یہ قانونی طور پر لازم نہ ہو کہ ہم یہ معلومات ظاہر کریں۔ اثنا دریں اگر آپ نامناسب اور ناشائستہ مواد آئی اٹک کو پوسٹ کریں یا بھیجیں اور آئی اٹک کے خیال میں یہ رویہ قابل گرفت ہے اور دہرایا جا رہا ہے تو آئی اٹک اسے روکنے کے لیے آپ کے متعلق جو بھی معلومات موجود ہیں استعمال کر سکتا ہے۔ اس میں آپ کو ملازمت فراہم کرنے والے ادارے، آپ کی تعلیمی درس گاہ اور آپ کو ای میل کی سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں تک آپ کے رویے کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی شامل ہے۔

ہم ان معلومات کو صرف اس وقت تک اپنے پاس رکھیں گے جب تک کہ آپ ہماری خدمات سے استفادہ حاصل کرتے رہتے ہیں اور اس کے بعد جیسے کہ آئی اٹک کی رکنیت ختم کر دینے کے بعد اسے ضائع کر دیں گے۔ تاہم تحفظات کے پیش نظر ہمآئی اٹک کمیونٹی سروسز میں شرکت کےحوالے سے آپ کے پیغامات، ان کا متن، رکن کا نام، وقت اور تاریخ جیسی دستاویزات چھ ماہ تک آپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ جہاں ایسے افراد کی نجی معلومات رکھی جائیں گی جنہوں نے ابھی تک آئی اٹک کی رکنیت کے لیے نام درج نہیں کرایا لیکن دوسری خدمات میں حصہ لیا ہے (جیسے کہ مقابلے) ان کی نجی معلومات صرف اس وقت تک محفوظ کی جائیں جب تک کہ وہ ان سہولیات کی اطمینان بخش فراہمی کے لیے ضروری ہوں گی۔ ہم ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ انیس سو اٹھانوے کے تحت فراہم کی گئی تمام نجی معلومات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

اگر آپ کوآئی اٹک کی سائٹ سے یہ بتایا جائے کہ آپ کی معلومات کے ذریعے آئی اٹک ‘خدمات کے انتظامی مقاصد’ کے تحت آپ سے رابطہ کرے گی تو اس کا مطلب ہے کہ آئی اٹک آپ سے ایسے تمام مقاصد کے لیے رابطہ کر سکتی ہے جو ان خدمات سے متعلقہ ہیں جس کے لیے آپ نے درخواست دی ہے۔ مثال کے طور پر ہم آپ کو ‘پاس ورڈ’ فراہم کرنے کے لیے یا یہ بتانے کے لیے کہ سروس انتظامی بحالی یا مرمت کے لیے فلاں سے فلاں وقت تک معطل رہے گی، آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ سے تشہیری مقاصد کے لیے رابطہ نہیں کریں گے جیسے کہ آپ کو سروس میں تبدیلیوں یا نئے حصے متعارف کروانے کے بارے میں آگاہ کرنا جب تک کہ آپ فارم بھرتے وقت یا بعد میں خود اس طرح کی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ رہنے اور تشہیری مواد کی درخواست نہ کریں۔

5: آپ کی نجی معلومات تک رسائی

آپ کو حق حاصل ہے کہ کسی وقت بھی آئی اٹک کے پاس موجود اپنی تمام تر نجی معلومات(اگر ہوں) کی ایک نقل حاصل کر سکتے ہیں۔

6: سولہ سال اور اس سے کم عمر

اگر آپ کی عمر سولہ سال یا اس سے کم ہے تو آپ کے لیے آئی اٹک کو نجی معلومات فراہم کرنے سے پہلے اپنے والدین یا سرپرست کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس اجازت کے بغیر آپ ہمیں اپنے بارے میں نجی معلومات نہیں بھیج سکتے۔

7: اپنا کوکی کوڈ کیسے دیکھیں۔

کسی بھی کوکی پر کلک کرکے اسے کھول لیں۔ آپ کو اس میں بہت سارا متن حروف اور اعداد کی شکل میں نظر آئے گا۔ یہ نمبر آپ کا شناختی کارڈ ہیں جسے صرف وہ سرور دیکھ سکتا ہے جس نے یہ کوکی آپ کے کمپیوٹر کو جاری کی ہے۔

8: صارف  ڈیٹا کا  حذف   کروانے کی سہولت

اس سلسلے میں ہماری پالیسی بہت واضح ہے۔ صارفین ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی درخواست براہ راست ہمارے پاس بھیج سکتے ہیں، یا تو ای میل، ہم سے رابطہ ، یا پوسٹ کے ذریعے۔ تمام درخواستوں میں صارف کی تفصیلات بشمول ایک درست رابطہ نمبر اور ای میل پتہ شامل ہونا چاہیے۔

درخواست موصول ہونے کے بعد، ہم فوری طور پر صارف کے خدشات کی چھان بین کریں گے اور اپنی پالیسی کے مطابق درخواست کردہ ڈیٹا کو حذف کر دیں گے۔ اگر صارف اپنی شناخت کی تصدیق کے لیے کافی معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے تو ہم ڈیٹا کو حذف کرنے کی درخواست کو مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اگر درخواست پر کارروائی کرنے کے لیے مزید معلومات درکار ہیں اور درخواست کی حیثیت کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لیے ہم صارف سے رابطہ کریں گے تو انہیں مشورہ دیں گے۔

ہم ڈیٹا کی حفاظت اور حذف کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور جتنا ممکن ہو سکے ڈیٹا کو حذف کرنے کے لیے معقول کوششیں کریں گے۔ تاہم، بعض حالات میں، فوری طور پر ڈیٹا کو حذف کرنا ممکن نہیں ہے۔

ہمارے پاس ایک سخت پالیسی ہے جو درخواست کے بعد حذف ہونے والے کسی بھی ڈیٹا کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کرتی ہے۔

ہم ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کرنے میں صارفین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں اور ہماری ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی پالیسی کے حوالے سے تاثرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ صارفین کسی بھی سوال یا خدشات کے ساتھ ہم سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔