ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر بڑی قوت کے طور پر ابھرے گا

iattock

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)

 وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان نیازی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ملک پاکستان اور صوبہ پنجاب تر قی کی منازل طے کر رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر بڑی قوت کے طور پر ابھرے گا، انہوں نے ان خیالات کاا ظہار اپنے دورہ اٹک کے موقع پر برااعظم ایشیاء کے سب سے بڑے گاؤں مرزا اور بارانی یونیورسٹی میں مختلف تر قیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اوربعد ازاں سول ریسٹ ہاؤس اٹک میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک مِس مر ضیہ سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک اسد اللہ خان کے علاوہ متعلقہ ضلعی اور تحصیل کے افسران،ملک حسین اسلم اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت بھی موجود تھی، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کومختلف تر قیاتی کاموں اور نئی یو نیورسٹیوں کے قیام کے متعلق بر یفنگ دی گئی اور بر یفنگ دیتے ہوئے انہیں بتا یا گیا کہ یو نیو رسٹی آف اٹک کے قیام اور بارانی یونیورسٹی اٹک کو فعال بنانے کیلئے کو ششیں شر وع کر دی گئی ہیں اور ضمن میں تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم کے مشیر نے اس موقع اپنے ایک بیان میں کہ کہا بارانی یونیورسٹی اٹک کو اس سال اگست میں فعال کر نے کیلئے کو ششیں جاری ہیں اس کے ساتھ یونیورسٹی آف اٹک کیلئے بھی تگ ودو جاری ہے، ان نئی یو نیورسٹیوں کے ساتھ علاقے میں تعلیمی انقلاب آئے گا اور ضلع بھر کے طلباء و طالبات اس سے مستفید ہو سکیں گے، انہوں نے زیر تعمیر بارانی یونیورسٹی اٹک اور یو نیو رسٹی آف اٹک کی مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا بعد ازاں ملک امین اسلم نے برااعظم ایشیاء کے سب سے بڑے گاؤں مرزا میں مسجد بلا ل کے علاقے میں گیس پائپ لا ئن،سیوریج کا نظام، بجلی کی فراہمی اور دیگر متعلقہ مسائل کا بھی جائزہ لیا ہے اور علا قہ مکینوں کو تمام مسائل کا جلد حل کر انے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ameen aslam
Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

خصوصی افراد ہمارے معاشر ے کا فعال حصہ ہیں

ہفتہ مئی 1 , 2021
صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خصوصی افراد کے مسائل حل کر نے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل کر رہے ہیں
iattock

مزید دلچسپ تحریریں