بچے ہمارے عہد کے

بچے ہمارے عہد کے

عبداللہ بخاری کمپیوٹر کے سامنے بیٹھا گیم کھیل رہا تھا ساتھ ہی ساتھ وہ گوگل سے کچھ تلاش بھی کرتا یوٹیوب سے کارٹون بھی دیکھتا۔ ہم نے کتاب رکھی اور غور سے عبداللہ کی کی حرکات دیکھنے لگے کہ یہ کتاب فطرت ہے اس کا اپنا ہی لطف ہے   ۔ کچھ دیر  اس کی حرکات سے محظوظ ہونے کے بعد ہمارے درمیان جو مکالمہ ہوا وہ کچھ ایسے تھا

ہم: عبداللہ

عبداللہ : جی

(لیکن اس نے مُڑ کر ہمیں دیکھا نہیں اپنے کام میں مصروف رہا)

ہم: ایک بات تو سنو

عبداللہ: رکیں ذرا یہ لیول ہو جائے

(دیکھا اب کے بھی نہیں اس نے مُڑ کے)

ہم: اچھا ! عبداللہ ایک بات بتائیں

عبداللہ: جی

(بدستور)

ہم: بیٹا ہمارے زمانے میں یہ سب کچھ نہیں تھا، جب پہلی بار انٹرنیٹ  آیا تو ہماری عمر پینتیس برس ہوچکی تھی اور یہ موبائل تو کل کی بات ہے

عبداللہ نے گیم کھیلنا چھوڑ دی اور کچھ لمحے بالکل خاموش ہوگیا ، کرسی  مکمل پیچھے گھمائی اور کہا “ تو ماموں ! اتنی عمر آپ نے پھر گزاری کیسے ؟” اب کے حیران ہونے کی باری ہماری تھی۔

بانی مدیر و چیف ایگزیکیٹو | تحریریں

فطرت مری مانند نسیم سحری ہے

رفتار ہے میری کبھی آہستہ کبھی تیز

پہناتا ہوں اطلس کی قبا لالہ و گل کو

کرتا ہوں سر خار کو سوزن کی طرح تیز

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

بنی اسرائیل کی کہانی

جمعرات فروری 25 , 2021
حضرت اسحاق بن ابراھیم علیہ السلام کے دو بیٹے تھے ۔ محیص اور یعقوب ۔ باپ بڑے بیٹے محیص اور ماں چھوٹے یعنی یعقوب علیہ السلام سے. زیادہ محبت کرتی تھی ۔
Israelites

مزید دلچسپ تحریریں