صارفین بلوں کی ادائیگی بروقت کریں- ایس ڈی او آئیسکو

iattock

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
سب ڈویژنل آفیسر(ایس ڈی او) آئیسکو سب ڈویژن اٹک سٹی شاہ زیب نے کہا ہے کہ صارفین بلوں کی ادائیگی بروقت کر کے بجلی جیسی نعمت کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، یہ قومی فریضہ بھی ہے اور بل کی بروقت ادائیگی سے واپڈا اپنے مالی معاملات بہتر بنا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے،اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین واپڈا لیبر یونین مصر خان، سپریٹنڈنٹ شیخ صفدر،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک و سیکرٹری اطلاعات ونشریات اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ہشام خان اعوان، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور دیگر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے، سب ڈویژنل آفیسر(ایس ڈی او) آئیسکو سب ڈویژن اٹک سٹی شاہ زیب نے کہا کہ پاکستان کی 10 بجلی کمپنیوں میں آئیسکو لائن لاسز اور ریکوری میں ملک بھر میں صف اول پر ہے اور اسی طرح آئیسکو اٹک سٹی بھی جو 46 ہزار صارفین کو دن رات اپنی خدمات دے رہی ہے یہ بھی لائن لاسز اور ریکوری میں جو 100 فیصد کے قریب ہے نمایاں مقام رکھتی ہے، 15 ہزار صارفین پر ایک الگ سب ڈویژن قائم کیا جاتا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے بل بروقت جمع کرا کر جرمانہ سے محفوظ رہ سکتے ہیں جس میں بتدریج اضافہ ہوتا ہے، صارفین بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کر کے اپنا نقصان کرتے ہیں اور عدم ادائیگی پر بجلی کاٹنا بھی ادارے کی مجبوری ہوتا ہے،صارفین بلوں کی ادائیگی کے معاملہ پر واپڈا ملازمین سے بلاوجہ الجھنے سے گریز کریں ورنہ ادارے کو مجبوراََان کے خلاف قانونی کاروائی کرنی پڑتی ہے، گھریلو کنکشن 30 روز میں لگا دیا جاتا ہے تاہم اس کیلئے ٹیسٹ رپورٹ اور ڈیمانڈ نوٹس کی رقم کا جمع ہونا بنیادی شرائط میں شامل ہے۔

Website | تحریریں

چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

پنجاب حکومت کا احسن اقدام- صوبائی وزیر مال

ہفتہ مئی 29 , 2021
صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے
iattock

مزید دلچسپ تحریریں